Business Recorder - Business & Finance

پہلی سہ ماہی: حبکو کے منافع میں 35 فیصد کمی ریکارڈ
کم آمدن کے باعث حب پاور کمپنی لمیٹڈ (حبکو)  کا منافع 35 فیصد کمی کے ساتھ 30 ستمبر 2025 کو ختم ہونے والی سہ ماہی میں گھٹ کر 13.28 ارب روپے رہ گیا۔

جمعرات کو اسٹاک ایکسچینج کو بھیجے گئے نوٹس کے مطابق مجموعی بنیادوں پر کمپنی نے گزشتہ سال کی اسی مدت میں 20.31 ارب روپے کا منافع حاصل کیا تھا۔

سہ ماہی کے دوران فی حصص آمدنی (ای پی ایس) گھٹ کر 8.96 روپے فی حصص رہ گئی جو گزشتہ سال اسی عرصے میں 14.74 روپے فی حصص تھی۔

کمپنی نے 30 ستمبر 2025 کو ختم ہونے والی پہلی سہ ماہی کے لیے فی حصص 5 روپے (یعنی 50 فیصد) عبوری نقد منافع (انٹرِم کیش ڈیویڈنڈ) کا اعلان کیا۔

مجموعی بنیادوں پر حبکو کی صارفین کے ساتھ معاہدوں سے آمدنی مالی سال 26 کی پہلی سہ ماہی میں 46 فیصد کمی کے ساتھ 17.4 ارب روپے رہی جو پچھلے سال کی اسی مدت میں 32.04 ارب روپے تھی۔

کمپنی کی آمدنی کی لاگت تقریباً 30 فیصد کم ہو کر  9.8 ارب روپے رہی۔

نتیجتاً حبکو کا مجموعی منافع پہلی سہ ماہی میں  58 فیصد کمی کے ساتھ 7.59 ارب روپے رہا، جس کا مطلب ہے کہ  منافع کی شرح 43.6 فیصد رہی جبکہ پچھلے سال اسی مدت میں یہ 56.3 فیصد تھی۔

دریں اثنا،کمپنی کی دیگر آمدنی میں نمایاں اضافہ ہوا اور تقریباً 26 فیصد بڑھ کر  1.3 ارب روپے تک پہنچ گئی، جو پچھلے سال اسی عرصے میں 1 ارب روپے تھی۔

توانائی پیدا کرنے والی کمپنی کا آپریشنل منافع میں 8.2 ارب روپے رہا، جو 56 فیصد کمی ظاہر کرتا ہے۔

حبکو کی مالی لاگت  تقریباً 54 فیصد کمیسے 2.5 ارب روپے رہی۔

دوسری جانب، حبکو نے وابستہ کمپنیوں اور منصوبوں سے 10.8 ارب روپے کا منافع حاصل کیا جو معمولی طور پر 4 فیصد بڑھا ہے۔

کمپنی کا قبل از ٹیکس منافع 16.45 ارب روپے رہ  جو 30 فیصد کمی کی عکاسی کرتا ہے۔

حبکو نے ٹیکس کے طور پر 3.17 ارب روپے ادا کیے جو 7 فیصد اضافے کو ظاہر کرتا ہے۔