Business Recorder - World

سمندری طوفان ملیسا نے کیریبین میں تباہی مچادی، ہیٹی میں 25 افراد ہلاک
سمندری طوفان ملیسا نے بدھ کے روز شمالی کیریبین میں تباہی مچادی، جس سے جمیکا، کیوبا اور ہیٹی بری طرح متاثر ہوئے۔ حکام کے مطابق ہیٹی میں کم از کم 25 افراد ہلاک ہوئے جبکہ ہزاروں افراد کو محفوظ مقامات پر منتقل کیا گیا۔

ملیسا منگل کو جمیکا کے ساحل سے ٹکرایا، جو ملک کی تاریخ کا سب سے طاقتور سمندری طوفان قرار دیا جا رہا ہے، جس کی رفتار 185 میل فی گھنٹہ (298 کلومیٹر فی گھنٹہ) تک ریکارڈ کی گئی، یہ سطح 5 کے شدید ترین طوفانوں میں شمار ہوتا ہے۔ طوفان کے نتیجے میں 77 فیصد سے زائد علاقوں میں بجلی منقطع ہوگئی جبکہ درجنوں مکانات تباہ ہوگئے۔ حکام کے مطابق نقصان کا تخمینہ 22 ارب ڈالر سے زائد لگایا گیا ہے۔

ہیٹی طوفان سے براہِ راست  متاثر  نہیں ہوا، تاہم مسلسل بارشوں کے باعث کئی علاقے زیرِ آب آگئے۔ ساحلی قصبے پیٹیٹ گواو میں دریا کے بند ٹوٹنے سے 10 بچوں سمیت 25 افراد جاں بحق ہوئے اور 12 لاپتہ ہیں۔ تقریباً ایک ہزار گھروں میں پانی داخل ہوگیا اور 12 ہزار افراد کو ہنگامی پناہ گاہوں میں منتقل کیا گیا۔

کیوبا میں طوفان بدھ کی رات زوردار ہواؤں کے ساتھ جنوبی صوبے سانتیاگو دے کیوبا سے ٹکرایا۔ حکام کے مطابق 2.4 لاکھ سے زائد لوگ بجلی اور مواصلاتی نظام سے محروم ہوگئے۔ کیوبا میں 7 لاکھ سے زائد افراد کو پیشگی طور پر محفوظ مقامات پر منتقل کیا گیا۔ اگرچہ ہلاکتوں کی اطلاع نہیں ملی، مگر صدر میگوئل دیاز کینیل نے بڑے پیمانے پر نقصان کی تصدیق کی۔

ماہرین کے مطابق گرم سمندری درجہ حرارت کے باعث طوفانوں کی شدت اور رفتار میں اضافہ ہو رہا ہے۔ کیریبین ممالک نے ترقی یافتہ اور زیادہ آلودگی پھیلانے والے ممالک سے ماحولیاتی نقصان کے ازالے کے لیے اقوام متحدہ کے لاس اینڈ ڈیمیج فنڈ میں فوری امداد بڑھانے کا مطالبہ کیا ہے۔