Business Recorder - Business & Finance

معاشی مشکلات، امریلی اسٹیلز نے پلانٹ کی بندش میں مزید چھ ماہ کی توسیع کر دی
معاشی مشکلات کے پیش نظر، امریلی اسٹیلز لمیٹڈ (اے ایس ٹی ایل) کے بورڈ آف ڈائریکٹرز نے کراچی میں کمپنی کے سائٹ رولنگ مل (ایس آر ایم) کی بندش میں توسیع کا فیصلہ کیا ہے۔

پاکستان اسٹاک ایکسچینج (پی ایس ایکس) کو  بھیجے گئے نوٹس میں کمپنی نے بتایا کہ سائٹ پلانٹ کمپنی کی مجموعی پیداواری صلاحیت کا 30 فیصد نمائندگی کرتا ہے۔

نوٹس کے مطابق ہم آپ کو مطلع کرنا چاہتے ہیں کہ بورڈ آف ڈائریکٹرز نے 29 اکتوبر 2025 کو ہونے والے اجلاس میں ان حالات کا جائزہ لیا جن کی وجہ سے کمپنی کے سائٹ رولنگ مل (ایس آر ایم) کی سرگرمیاں معطل کی گئی تھیں، اور یہ مشاہدہ کیا کہ بنیادی معاشی چیلنجز بدستور برقرار ہیں۔

نوٹس میں مزید کہا گیا کہ ان حالات کو مدنظر رکھتے ہوئے، بورڈ نے ایس آر ایم کی بندش میں مزید چھ ماہ کی توسیع کا فیصلہ کیا ہے۔

اسٹیل کمپنی نے کہا کہ آپریشنز کی بحالی کا فیصلہ اس وقت کیا جائے گا جب مجموعی معاشی حالات میں نمایاں بہتری آئے گی۔

نوٹس میں یہ بھی بتایا گیا کہ کمپنی کی دھابیجی فیکٹری، جو پیداواری صلاحیت کا بڑا حصہ ہے، بدستور کام کر رہی ہے، جس کی بدولت کمپنی موجودہ اور متوقع مارکیٹ کی طلب پوری کرنے کے قابل ہے۔

یہ امر قابل ذکر ہے کہ ایس آر ایم کمپنی کی پیداواری صلاحیت کا تقریباً 30 فیصد حصہ ہے۔

یہ پیشرفت اس وقت سامنے آئی ہے جب امریلی اسٹیلز نے 30 ستمبر 2025 کو ختم ہونے والی سہ ماہی میں فروخت میں کمی اور پیداواری لاگت میں اضافے کے باعث 790.3 ملین روپے کا خسارہ ظاہر کیا۔

کمپنی کے تازہ ترین مالی نتائج کے مطابق، سہ ماہی کے دوران کمپنی کا مجموعی منافع صرف 18 ملین روپے رہا، جو گزشتہ سال کی اسی مدت میں 228.7 ملین روپے کے مقابلے میں 92 فیصد کم ہے۔

امریلی اسٹیلز لمیٹڈ 1984 میں ایک پرائیویٹ لمیٹڈ کمپنی کے طور پر قائم کی گئی تھی، جسے 2009 میں ایک پبلک ان کوٹیڈ کمپنی میں تبدیل کیا گیا۔

یہ کمپنی اسٹیل کی سلاخیں اور بلٹس تیار کرتی ہے، جو کراچی کے شیرشاہ اور ضلع ٹھٹھہ، سندھ میں واقع پیداواری پلانٹس میں بنائے جاتے ہیں۔