Business Recorder - Pakistan

کرم میں سیکورٹی فورسز کا آپریشن، فتنتہ الخوارج کے 7 دہشت گرد ہلاک، کیپٹن سمیت 6 جوان شہید، آئی ایس پی آر
فوج کے شعبۂ تعلقاتِ عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق بدھ کے روز خیبر پختونخوا کے ضلع کرم میں انٹیلی جنس معلومات کی بنیاد پر کیے گئے آپریشن کے دوران پاک فوج کے ایک کیپٹن سمیت چھ اہلکار شہید ہوگئے ہیں۔

بیان کے مطابق یہ آپریشن ڈوگر کے علاقے میں اس اطلاع پر کیا گیا کہ وہاں بھارت کے حمایت یافتہ گروپ “فتنتہ الخوارج” کے دہشت گرد موجود ہیں۔

آئی ایس پی آر نے بتایا کہ فائرنگ کے تبادلے میں سیکورٹی فورسز نے 7 دہشت گردوں کو ہلاک کر دیا، تاہم کیپٹن نعمان سلیم سمیت چھ اہلکار بہادری سے لڑتے ہوئے جامِ شہادت نوش کر گئے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق شہید اہلکاروں کی شناخت حوالدار امجد علی (عمر 39 سال، سوات)، نائیک وقاص احمد (عمر 36 سال، راولپنڈی)، سپاہی اعجاز علی (عمر 23 سال، شکارپور)، سپاہی محمد ولید (عمر 23 سال، جہلم)، اور سپاہی محمد شہباز (عمر 32 سال، خیرپور) کے طور پر کی گئی ہے۔

بیان میں مزید بتایا گیا ہے کہ علاقے میں باقی ماندہ دہشت گردوں کی تلاش اور کلیئرنس آپریشن جاری ہے۔

آئی ایس پی آر نے کہا ہے کہ پاکستان کی سیکورٹی فورسز “عزمِ استحکام” کے تحت انسدادِ دہشت گردی مہم میں پرعزم ہیں، جس کا مقصد غیر ملکی حمایت یافتہ دہشت گردی کا خاتمہ اور ملک میں دیرپا امن کی بحالی ہے۔