Business Recorder - Business & Finance

کسٹمز کی مختلف شہروں میں کارروائیاں ، کروڑوں مالیت کی اسمگل شدہ چاندی ضبط
چیف کلیکٹوریٹ آف کسٹمز (اینفورسمنٹ) کی زیر نگرانی  فیلڈ یونٹس نے کوئٹہ، کراچی اور گڈانی میں مختلف کارروائیوں کے دوران بڑی مقدار میں اسمگل شدہ چاندی اور غیر قانونی ٹرانسپورٹ کے لیے استعمال ہونے والی گاڑیاں قبضے میں لے لیں۔

کلیکٹوریٹ آف کسٹمز (اینفورسمنٹ) کوئٹہ نے مستند ذرئع سے اطلاع ملنے پر یارو علاقے میں  ٹویوٹا ایکسیو  کو روکا، جس سے دوران تلاشی 40 فائن (999.9) سلور برکس، مجموعی وزن تقریباً 39,996 گرام (تقریباً 40 کلوگرام) اور 36 سلور بسکیٹس (999 خالصیت) وزن 9,000 گرام (9 کلوگرام) برآمد ہوئے۔

گاڑی کی مالیت 60لاکھ روپے تھی جبکہ مجموعی ضبط شدہ اشیاء کی  قیمت 2 کروڑ 67 لاکھ 60 ہزار روپے بتائی گئی ہے۔

کراچی میں کلیکٹوریٹ آف کسٹمز (اینفورسمنٹ) نے موچکو چیک پوسٹ، آر سی ڈی ہائی وے پر دو  الگ الگ کارروائیوں کے دوران کل 45 کلوگرام چاندی ضبط کی، جس کی قیمت تقریباً  2کروڑ 10 لاکھ روپے ہے۔

پہلی کارروائی میں گوادر سے آنے والی مسافر بس  سے 25 کلوگرام چاندی برآمد ہوئی، جس کی مالیت تقریباً ایک کروڑ 20 لاکھ روپے تھی۔ یہ اشیاء محمد عارف ولد شہجہان کے سامان میں چھپائی گئی تھیں، جنہوں نے قانونی درآمدی دستاویزات پیش نہیں کیں۔

دوسری کارروائی میں مسافر بس  سے مزید 20 کلوگرام چاندی برآمد ہوئی، جس کی مالیت تقریباً 90 لاکھ روپے تھی۔ بس اور عملہ حراست میں لیا گیا اور چاندی کسٹمز ایکٹ 1969 کے تحت ضبط کر لی گئی۔

اسی دوران فیلڈ اینفورسمنٹ یونٹ (ایف ای یو)  نے اوتھل پولیس کے تعاون سے 23 اکتوبر 2025 کو ایک ٹویوٹا کرولا  روکی، جس سے 25 کلوگرام چاندی ضبط  کرکے دو افراد  شاہ ولی اور عبدالرزاق کو  حراست میں لیتے ہوئے  ایف آئی آر درج کر لی۔

پاکستان کسٹمز کے ترجمان نے کوئٹہ، کراچی اور گڈانی میں ہونے والی کارروائیوں پر  ٹیموں کی کوششوں کو سراہا اور کہا کہ یہ اقدامات قومی معیشت کے تحفظ اور قانونی تجارت کے فروغ کے لیے پاکستان کسٹمز کی بڑھتی ہوئی نگرانی کی عکاسی کرتے ہیں۔