Business Recorder - World

امریکی وزیرِ خزانہ کا جاپان سے شرحِ سود بڑھانے کا مطالبہ
امریکی وزیرِ خزانہ اسکاٹ بیسنٹ نے بدھ کو جاپانی حکومت پر زور دیا کہ وہ مرکزی بینک کو شرحِ سود بڑھانے کی گنجائش دے، تاکہ ین کی قدر کو مصنوعی طور پر کم رکھنے کی پالیسی ختم کی جا سکے۔

بیسنٹ کے بیان کے بعد ڈالر 0.3 فیصد کم ہو کر 151.59 ین پر آ گیا، جس سے مارکیٹ میں جاپان کے مرکزی بینک کی جانب سے جلد شرحِ سود میں اضافے کی توقعات بڑھ گئیں۔

امریکی وزیر نے اپنے بیان میں کہا کہ انہیں جاپان کی وزیرِ خزانہ ساتسوکی کاتایاما کی اس سمجھ بوجھ سے حوصلہ ملا ہے کہ اب  آبے اکنامکس کی پالیسی صرف مہنگائی کے فروغ تک محدود نہیں بلکہ اسے عوام کے لیے ترقی اور افراطِ زر کے درمیان توازن پیدا کرنا ہے۔

بیسنٹ نے کہا کہ حکومت کا مرکزی بینک کو پالیسی کی آزادی دینا افراطِ زر کی توقعات کو مستحکم رکھنے اور زرِمبادلہ کی شرح میں غیر ضروری اتار چڑھاؤ سے بچنے کے لیے اہم ہے۔

یہ بیان ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب جاپان کا مرکزی بینک دو روزہ پالیسی اجلاس کے اختتام کے قریب ہے، جہاں امکان ہے کہ وہ فی الحال شرحِ سود میں اضافہ نہیں کرے گا۔ بیسنٹ نے منگل کو بھی جاپان میں  مضبوط مالیاتی پالیسی اپنانے پر زور دیا تھا۔

تجزیہ کاروں کے مطابق بیسنٹ کے بیانات نئی وزیراعظم سانائے تاکائچی کے لیے مشکلات بڑھا سکتے ہیں، جو روایتی طور پر توسیعی مالی و معاشی پالیسیوں کی حامی سمجھی جاتی ہیں۔

کچھ ماہرین کا خیال ہے کہ واشنگٹن دراصل کمزور ڈالر کی پالیسی اپنا رہا ہے , تاکہ امریکی برآمدات میں اضافہ ہو اور جاپان پر دباؤ بڑھے کہ وہ ین کی قدر میں اضافہ ہونے دے۔