Business Recorder - World

جنوبی کوریا کا امریکی صدر کو سب سے بڑا قومی اعزاز دینے کا اعلان
جنوبی کوریا بدھ کو امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا شاندار استقبال کرے گا اور انہیں ملک کا سب سے بڑا اعزاز  گرینڈ آرڈر آف موگن ہوا عطا کیا جائے گا۔ صدارتی دفتر کے مطابق  ٹرمپ کو ایک سنہری تاج کی نقل بھی بطور تحفہ پیش کی جائے گی۔

ٹرمپ ایشیائی دورے کے آخری مرحلے میں جنوبی کوریا پہنچے ہیں، جہاں ان کے دورہ ملائیشیا اور جاپان کے بعد جنوبی کوریائی صدر لی جے میونگ اور چینی صدر شی جن پنگ سے اہم تجارتی مذاکرات متوقع ہیں۔

ایئر فورس ون کے پہنچنے پر امریکی طیاروں نے اسے اسکواڈرن میں لیا جبکہ جنوبی کوریائی فوجی بینڈ نے مشہور نغمہ وائی ایم سی اے بجا کر استقبال کیا۔

صدر لی جے میونگ امید کر رہے ہیں کہ وہ طویل تجارتی مذاکرات میں امریکی ٹیرف میں کمی کے لیے ٹرمپ سے رعایت حاصل کر سکیں گے۔

صدارتی دفتر کے مطابق ٹرمپ کو کوریا جزیرہ نما پر امن کے فروغ میں کردار پر  امن کا علمبردار قرار دیتے ہوئے یہ اعلیٰ ترین اعزاز دیا جائے گا، جو جنوبی کوریا کے قومی پھول ”موگن ہوا“ (گلابِ شیریں) کے نام پر رکھا گیا ہے۔

ٹرمپ اپنی پہلی مدتِ صدارت میں شمالی کوریا کے رہنما کم جونگ اُن سے کئی ملاقاتیں کر چکے ہیں، تاہم جوہری پروگرام پر اختلافات کے بعد مذاکرات تعطل کا شکار ہو گئے تھے۔ بدھ کو ٹرمپ نے کم جونگ اُن کو دوبارہ ملاقات کی دعوت دی، لیکن پیونگ یانگ نے اس پر کوئی ردعمل نہیں دیا۔

ٹرمپ اور لی تاریخی شہر گیونگ جو میں ایک میوزیم کا دورہ کریں گے، جہاں انہیں سنہری تاج کی نقل تحفے میں دی جائے گی۔ دونوں رہنماؤں کے درمیان ورکنگ لنچ اور بعد ازاں دیگر ایشیائی ملکوں کے سربراہان کے ساتھ عشائیہ بھی ہوگا۔