Business Recorder - World

ٹرمپ کا شی جن پنگ سے این ویڈیا کے بلیک ویل چِپس پر بات کرنے کا عندیہ
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے  کہا ہے کہ وہ چینی صدر شی جن پنگ سے این ویڈیا کے جدید ترین مصنوعی ذہانت (اے آئی) چِپ  بلیک ویل کے بارے میں بات کریں گے۔ دونوں رہنماؤں کی ملاقات جمعرات کو متوقع ہے۔

دنیا کی دو بڑی معیشتوں کے درمیان جاری تجارتی مذاکرات میں امریکی کمپنی این ویڈیا کے ہائی ٹیک اے آئی چِپس کی چین کو فروخت ایک اہم تنازع رہی ہے۔

بیجنگ طویل عرصے سے واشنگٹن کی ان برآمدی پابندیوں پر برہم ہے جو چین کو جدید ترین چِپس کی فروخت پر پابندی عائد کرتی ہیں۔ امریکہ کا مؤقف ہے کہ یہ چِپس چینی فوجی صلاحیت میں اضافہ کر سکتی ہیں۔

ایئر فورس ون میں بدھ کے روز صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے ٹرمپ نے این ویڈیا کے بلیک ویل چِپ کو  انتہائی طاقتور قرار دیا اور کہا کہ ممکن ہے وہ اس معاملے پر صدر شی سے بات کریں۔

رائٹرز کی ایک رپورٹ کے مطابق مئی میں این ویڈیا نے چین کے لیے اپنے جدید بلیک ویل چِپ کا کم قیمت اور کم صلاحیت والا ورژن تیار کرنے کی تیاری شروع کی تھی۔

کمپنی کے سی ای او جینسن ہوانگ نے منگل کو کہا کہ انہوں نے امریکا سے برآمدی لائسنس کے لیے درخواست نہیں دی، کیونکہ چین فی الحال اس کے لیے آمادہ نہیں۔