Business Recorder - Business & Finance

تیسری سہ ماہی :نیشنل بینک کے منافع میں 650 فیصد کا زبردست اضافہ
ملک کے بڑے کمرشل بینکوں میں سے ایک نیشنل بینک آف پاکستان (این بی پی)  نے 30 ستمبر 2025 کو ختم ہونے والے سہ ماہی کے دوران 23.26 ارب روپے کا  بعد از ٹیکس (پی اے ٹی) منافع حاصل کیا جو گزشتہ سال کے مقابلے میں 650 فیصد سے زائد کا زبردست اضافہ ہے۔

بینک نے پچھلے سال کے اسی عرصے میں 3.09 ارب روپے کا بعد از  ٹیکس منافع درج کیا تھا۔

بدھ کو پاکستان اسٹاک ایکسچینج (پی ایس ایکس) کو بھیجے گئے نوٹس کے مطابق این بی پی کی فی شیئر آمدن مالی سال 25 کی تیسری سہ ماہی میں 10.83 روپے رہی جو مالی سال 24 کی تیسری سہ ماہی میں 1.39 روپے تھی۔

عارف حبیب لمیٹڈ (اے ایچ ایل) نے ایک نوٹ میں کہا کہ این بی پی نے اپنے کور اور نان کور آپریشنز سے آمدنی میں اضافے اور سیکیوریٹیز پر خاطر خواہ منافع کے باعث اپنی تاریخ کا سب سے زیادہ سہ ماہی منافع درج کیا۔

اس دوران این بی پی کی مارک اپ/آمدنی 30 فیصد کمی سے  190.35 ارب روپے رہ گئی۔مالی سال 24 کی تیسری سہ ماہی میں مارک اپ/آمدنی 272.8 ارب روپے تھی۔

تاہم بینک کے سودی اخراجات میں بھی 24 فیصد کی نمایاں کمی ہوئی جو 237.88 ارب روپے سے کم ہو کر  129.63 ارب روپے رہ گئے۔

نتیجتاً بینک کی خالص مارک اپ/آمدنی 60.71 ارب روپے تک پہنچ گئی۔

اس دوران، این بی پی کی فیس اور کمیشن سے حاصل ہونے والی آمدنی  6.56 ارب روپے رہی، جو پچھلے سال اسی عرصے میں حاصل شدہ 5.99 ارب روپے کے مقابلے میں تقریباً 10 فیصد زیادہ ہے۔

این بی پی کی زرِ مبادلہ سے حاصل ہونے والی آمدنی تیسری سہ ماہی میں 1.23 ارب روپے پر مستحکم رہی۔

ادھر، بینک نے سیکیوریٹیز پر 76 فیصد زبردست منافع حاصل کیا، جو 8.22 ارب روپے کے برابر ہے، جبکہ پچھلے سال اسی عرصے میں یہ منافع 4.67 ارب روپے تھا۔

اس دوران، این بی پی کا ایسوسی ایشن سے حاصل ہونے والا منافع 326.2 ملین روپے تک بڑھ گیا، جبکہ پچھلے سال اسی عرصے میں یہ صرف 25.6 ملین روپے تھا۔

بینک کی غیر سودی آمدنی اس عرصے کے دوران 24 فیصد بڑھ گئی۔

این بی پی کے آپریٹنگ اخراجات  30.94 ارب روپے ریکارڈ کئے گئے ۔

رواں مالی سال کی تیسری سہ ماہی کے دوران بینک کا قبل از ٹیکس منافع 243 فیصد کے نمایاں اضافے سے  49.93 ارب روپے رہا۔

اس دوران این بی پی نے 26.67 ارب روپے کے ٹیکس ادا کیے، جبکہ پچھلے سال اسی عرصے میں یہ رقم 11.48 ارب روپے تھی۔