Business Recorder - Business & Finance

پہلی سہ مارہی، پی ایس او کا منافع 500 فیصد سے زائد بڑھ گیا
پاکستان اسٹیٹ آئل (پی ایس او)، جو ملک کی سب سے بڑی آئل مارکیٹنگ کمپنی (او ایم سی) ہے، نے مالی سال 2025-26 کی پہلی سہ ماہی میں 11.2 ارب روپے کا بعد از ٹیکس منافع  ظاہر کیا ہے ، جو گزشتہ سال کے اسی عرصے کے مقابلے میں 502 فیصد سے زائد کا زبردست اضافہ ہے۔ یہ اعداد و شمار کمپنی کی جانب سے منگل کے روز پاکستان اسٹاک ایکسچینج  کو بھیجے گئے کنسولیڈیٹڈ مالیاتی بیان میں جاری کیے گئے۔

گزشتہ سال اسی عرصے میں کمپنی نے 1.85 ارب روپے کا منافع ریکارڈ کیا تھا۔

رپورٹ کے مطابق، پی ایس او کی فی حصص آمدنی (ای پی ایس) بھی نمایاں طور پر بڑھ کر 22.43 روپے ہوگئی، جو گزشتہ سال اسی عرصے میں 6.07 روپے تھی۔

اس دوران کمپنی کی آمدنی 7 فیصد کمی کے ساتھ 771.9 ارب روپے رہی، جو گزشتہ سال 827.2 ارب روپے تھی۔ تاہم، کمپنی کی مصنوعات کی لاگت 8 فیصد کم ہوکر 738.2 ارب روپے پر آگئی۔

یوں 2025-26 کی پہلی سہ ماہی میں پی ایس او کا مجموعی منافع 33.73 ارب روپے رہا، جو گزشتہ سال اسی مدت میں 24.83 ارب روپے تھا۔

کمپنی کی دیگر آمدنی 4.96 ارب روپے پر تقریباً مستحکم رہی۔ آپریٹنگ اخراجات 8.65 ارب روپے تک محدود رہے، جو گزشتہ سال 9.43 ارب روپے تھے۔ پی ایس او کے مالیاتی اخراجات میں بھی 38 فیصد سے زائد کمی ہوئی، جو 6.94 ارب روپے رہے۔

نتیجتاً، آپریٹنگ منافع 23.04 ارب روپے رہا  جو گزشتہ سال کے 9.39 ارب روپے کے مقابلے میں 145 فیصد سے زیادہ اضافہ ہے۔

کمپنی کا ٹیکس سے قبل منافع 20.43 ارب روپے رہا، جو گزشتہ سال کی 5.3 ارب روپے کے مقابلے میں 285 فیصد زیادہ ہے، جبکہ اس دوران 9.26 ارب روپے کے ٹیکس ادا کیے گئے۔

پی ایس او پاکستان کی سب سے بڑی آئل مارکیٹنگ کمپنی ہے، جو اس شعبے میں سب سے زیادہ مارکیٹ شیئر رکھتی ہے۔ کمپنی پٹرول، ڈیزل، فرنس آئل، جیٹ فیول، کیروسین، سی این جی، ایل پی جی، پیٹروکیمیکلز اور لبریکنٹس سمیت مختلف پیٹرولیم مصنوعات کی مارکیٹنگ اور تقسیم میں اہم کردار ادا کرتی ہے۔

مزید برآں، پی ایس او موگاس، ہائی اسپیڈ ڈیزل، جیٹ فیول (جے پی-ون) اور فرنس آئل جیسی کلیدی مصنوعات درآمد کرتی ہے تاکہ ملکی طلب کو پورا کیا جا سکے، جسے ملک کے سب سے وسیع تر تقسیم نیٹ ورک کی مدد حاصل ہے۔