Business Recorder - Business & Finance

چھوٹی صنعتوں کیلئے اے آئی لیگل اینڈ کمپلائنس سپورٹ پلیٹ فارم متعارف
اسمال اینڈ میڈیم انٹرپرائزز ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سمیڈا) نے ملک بھر کی چھوٹی اور درمیانی صنعتوں (ایس ایم ایز ) کے لیے  جدید  مصنوعی ذہانت (اے آئی) پر مبنی لیگل اینڈ کمپلائنس سپورٹ پلیٹ فارم متعارف کرا دیا ہے، جو  ملک کے  پہلے اے آئی  بیسڈ لیگل آٹومیشن پلیٹ فارم پاک لا اسسٹ کے تعاون سے تیار کیا گیا ہے۔

سمیڈا کے چیف ایگزیکٹو آفیسر  سقراط امان رانا نے اس موقع پر کہا کہ سمیڈا وزیرِاعظم پاکستان کے ایس ایم ای ڈویلپمنٹ ویژن اور وزارتِ صنعت و پیداوار (ایم او آئی اینڈ پی) کی رہنمائی میں مائیکرو اسمال اور میڈیم انٹرپرائزز (ایس ایم ایز) کے لیے کاروباری آسانیاں بڑھانے کے لیے کوشاں ہے۔

انہوں نے کہا کہ  پاک لا اسسٹ کے ساتھ یہ شراکت چھوٹی اور درمیانی صنعتوں کو فوری، کم لاگت اور قابلِ اعتماد قانونی سہولیات فراہم کرنے کی جانب ایک اہم قدم ہے، جو انہیں زیادہ مؤثر طریقے سے کاروبار چلانے کے قابل بنائے گا۔

انہوں نے مزید بتایا کہ پاکستان میں پہلی بار  اے آئی چیٹ بوٹ کے ذریعے قانونی معاونت دستیاب ہوگی، جس سے ایس ایم ایز اب چوبیس گھنٹے قانونی اور کمپلائنس رہنمائی حاصل کر سکیں گی۔

سقراط امان رانا نے مزید کہا کہ  پاک لا اسسٹ پر مخصوص ورک اسپیس کے ذریعے اب ایس ایم ایز فوری طور پر قانونی دستاویزات جیسے  این ڈی ایز ، ملازمت کے معاہدے اور دیگر اہم دستاویزات بھی تیار کر سکیں گی۔ یہ سہولت دستی تحریری مراحل کی رکاوٹوں کو ختم کرتے ہوئے قانونی عمل کو تیز اور مؤثر بنائے گی۔

کاروباری حلقوں میں اس اقدام کو ایک انقلابی پیش رفت قرار دیا جا رہا ہے، جو پاکستان کے بزنس ایکو سسٹم میں موجود ایک اہم خلا کو پُر کرے گی۔

کاپی رائٹ بزنس ریکارڈر 2025