Business Recorder - Business & Finance

اسٹاک ایکسچینج میں اتار چڑھاؤ، منافع کے حصول کے باعث 100 انڈیکس میں 2,000 سے زائد پوائنٹس کی کمی
پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں منگل کے روز کاروبار کے دوران شدید اتار چڑھاؤ دیکھا گیا۔ ابتدائی طور پر مثبت آغاز کے بعد منافع کے حصول (پرافٹ ٹیکنگ) کے باعث مارکیٹ میں منفی رجحان پیدا ہوا اور بینچ مارک کے ایس ای 100 انڈیکس 2,000 سے زائد پوائنٹس کی نمایاں کمی کے ساتھ بند ہوا۔

مارکیٹ کا آغاز مثبت انداز میں ہوا اور کے ایس ای 100 انڈیکس کاروباری دن کے دوران بلند ترین سطح 163,380.67 پوائنٹس تک پہنچا۔ تاہم، کاروبار کے آخری گھنٹوں میں سرمایہ کاروں کے رجحان میں تبدیلی آئی، جس کے نتیجے میں کے ایس اسی 100 انڈیکس دن کی کم ترین سطح 159,805.34 پوائنٹس تک گر گیا۔

کاروبار کے اختتام پر بینچ مارک کے ایس ای 100 انڈیکس 160,101.02 پوائنٹس پر بند ہوا، جو 2,062.79 پوائنٹس یا 1.27 فیصد کی کمی ظاہر کرتا ہے۔

پیر کے روز مانیٹری پالیسی کمیٹی (ایم پی سی) نے پالیسی ریٹ 11 فیصد پر برقرار رکھنے کا فیصلہ کیا۔ کمیٹی نے نوٹ کیا کہ ستمبر میں عمومی مہنگائی (ہیڈ لائن انفلیشن) نمایاں طور پر بڑھ کر 5.6 فیصد تک پہنچ گئی، جبکہ بنیادی مہنگائی (کور انفلیشن) 7.3 فیصد پر برقرار رہی۔

بیان کے مطابق ایم پی سی نے اندازہ لگایا کہ حالیہ سیلاب کے اثرات مجموعی معیشت پر اُس وقت کے تخمینوں کے مقابلے میں کچھ کم محسوس ہو رہے ہیں۔

دوسری جانب بین الاقوامی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) کی جانب سے توقع ہے کہ وہ دسمبر 2025 تک اپنا بورڈ اجلاس منعقد کرے گا تاکہ پاکستان کے لیے 1.2 ارب ڈالر کی اگلی قسط کی منظوری دے سکے۔

یاد رہے کہ پیر کو اسٹاک ایکسچینج  نے رول اوور ویک کا آغاز مندی کے رجحان کے ساتھ کیا، بینچ مارک کے ایس ای 100 انڈیکس 1,140.32 پوائنٹس یا 0.7 فیصد کی کمی سے 162,163.81 پوائنٹس پر بند ہوا۔

بین الاقوامی سطح پر منگل کو ایشیائی حصص نے حالیہ نمایاں اضافے کے بعد استحکام دکھایا، کیونکہ عالمی تجارتی کشیدگی میں کمی کی امیدوں نے سرمایہ کاروں کی رسک لینے کی دلچسپی کو برقرار رکھا جبکہ ٹیکنالوجی اسٹاکس میں تیزی کا سلسلہ اس ہفتے بڑی کمپنیوں کے مضبوط منافع کی توقعات پر قائم ہے۔

امریکا اور کینیڈا میں رواں ہفتے قرضوں کی لاگت میں کمی کے امکان نے بانڈز کو سہارا دیا، جبکہ ڈالر نے یہ دیکھنے کے لیے استحکام اختیار کیا کہ مستقبل کے حوالے سے فیڈرل ریزرو کا رویہ کس حد تک نرم ہو سکتا ہے۔

دریں اثنا محفوظ سرمایہ کاری سمجھا جانے والا سونا فی اونس 4,000 ڈالر کے قریب مستحکم رہا، صرف پانچ سیشنز میں 9 فیصد کمی نے زیادہ لیوریج والے سرمایہ کاروں کو مارکیٹ سے باہر نکلنے پر مجبور کر دیا۔

متعدد ایشیائی اسٹاک مارکیٹس بھی اپنی تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ چکی ہیں اور اب کچھ حد تک استحکام کی ضرورت محسوس کر رہی ہیں۔

نکئی انڈیکس میں 0.2 فیصد کی معمولی کمی دیکھی گئی، حالانکہ پیر کو یہ 2.5 فیصد بڑھا تھا، جب ٹیکنالوجی کے تمام شعبوں میں تیزی کے باعث اس میں رواں سال اب تک تقریباً 27 فیصد کا مجموعی اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔

جاپان کی نئی وزیراعظم سَناے تاکائیچی نے ٹوکیو میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے ملاقات کی جس میں دفاعی تعلقات، تجارت اور اس سال کے اوائل میں طے پانے والے 550 ارب ڈالر کے امریکی سرمایہ کاری پیکج پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

جنوبی کوریا کے اسٹاکس میں 1.4 فیصد کی کمی دیکھی گئی جو پیر کے 2.6 فیصد اضافے کا کچھ حصہ واپس کر گئے، تاہم سرمایہ کاروں کے اعتماد میں بہتری اس ڈیٹا سے آئی جس میں ظاہر ہوا کہ معیشت تیسرے سہ ماہی میں توقعات سے بہتر کارکردگی دکھانے میں کامیاب رہی جس کی بڑی وجہ صارفین کے اخراجات اور برآمدات میں اضافہ تھا۔

ایم ایس سی آئی کے ایشیا پیسیفک کے وسیع ترین انڈیکس (جاپان کے علاوہ) میں 0.1 فیصد کی معمولی کمی آئی، جبکہ چینی بلیو چِپس تقریباً بغیر کسی تبدیلی کے مستحکم رہیں۔

انٹر بینک مارکیٹ میں منگل کے روز  پاکستانی روپیہ تقریباً چھ ماہ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا، جسے امریکی ڈالر کے مقابلے میں کئی ماہ سے جاری بتدریج بہتری نے سہارا دیا۔ مقامی کرنسی نے گزشتہ کئی ہفتوں سے ڈالر کے مقابلے میں معمولی روزانہ اضافے ریکارڈ کیے ہیں اور چند پیسوں کی حد میں مستحکم رہی ہے۔

آل شیئر انڈیکس پر کاروباری حجم بڑھ کر 1.019 ارب حصص تک پہنچ گیا، جو گزشتہ سیشن میں 1.007 ارب تھا۔ حصص کی مالیت بھی بڑھ کر 36.94 ارب روپے ہو گئی، جو پچھلے کاروباری روز 34.82 ارب روپے تھی۔

کے الیکٹرک لمیٹڈ 94.59 ملین حصص کے ساتھ حجم میں سرفہرست رہی، اس کے بعد ورلڈ کال ٹیلی کام 83.31 ملین حصص کے ساتھ دوسرے نمبر پر، جبکہ بینک آف پنجاب 60.38 ملین حصص کے ساتھ تیسرے نمبر پر رہا۔

منگل کے روز مجموعی طور پر 476 کمپنیوں کے حصص کا کاروبار ہوا، جن میں سے 113 کے شیئرز کی قیمت میں اضافہ، 324 میں کمی اور 39 کی قیمتیں مستحکم رہیں۔