Business Recorder - Pakistan

ستمبر میں ترسیلات زر میں اضافہ، براہ راست غیرملکی سرمایہ کاری میں بڑی کمی
فنانس ڈویژن کی جانب سے جاری کردہ اکتوبر 2025 کے ماہانہ اقتصادی جائزے میں بتایا گیا ہے کہ پاکستان نے ستمبر میں ترسیلاتِ زر میں نمایاں اضافہ اور غیرملکی سرمایہ کاری میں تشویشناک کمی ریکارڈ کی۔ رپورٹ کے مطابق ترسیلاتِ زر میں گزشتہ سال کے مقابلے میں 11.3 فیصد اضافہ جبکہ براہِ راست غیر ملکی سرمایہ کاری (ایف ڈی آئی) میں 55.5 فیصد کمی واقع ہوئی، جو ستمبر 2025 میں 417.4 ملین ڈالر سے گھٹ کر 185.6 ملین ڈالر رہ گئی۔ مجموعی طور پر غیرملکی سرمایہ کاری میں 64.5 فیصد کمی دیکھی گئی۔

رپورٹ کے مطابق مہنگائی کی شرح اکتوبر میں 5 تا 6 فیصد رہنے کا امکان ہے، کیونکہ حالیہ سیلاب اور عارضی سرحدی بندشوں کے باعث چند ضروری اشیا کی قیمتوں پر دباؤ بڑھا ہے۔ حکومت نے کہا ہے کہ وہ مالیاتی نظم و ضبط برقرار رکھنے، افراطِ زر کو ہدف کے اندر رکھنے اور کمزور طبقات کو سماجی تحفظ فراہم کرنے کے لیے پُرعزم ہے۔

ابتدائی تخمینے کے مطابق حالیہ سیلاب سے زراعتی شعبے کو 430 ارب روپے کا نقصان پہنچا ہے، جس میں چاول، کپاس، گنا، مکئی، چارہ اور سبزیاں شامل ہیں۔ تاہم زرعی قرضوں میں اضافے، زرعی مشینری کی درآمدات اور کھاد کے بہتر استعمال سے بحالی کی کوششیں جاری ہیں۔

رپورٹ میں کہا گیا کہ بڑی صنعتوں کی پیداوار (ایل ایس ایم) نے جولائی تا اگست مالی سال 2026 میں 4.4 فیصد نمو ریکارڈ کی، جب کہ مہنگائی ستمبر میں 5.6 فیصد رہی جو اگست میں 3 فیصد تھی۔ جولائی تا ستمبر مہنگائی کی اوسط 4.2 فیصد رہی جو گزشتہ سال 9.2 فیصد تھی۔

وفاقی محصولات میں غیر معمولی بہتری ریکارڈ ہوئی، جو 231 فیصد بڑھ کر 3,269 ارب روپے تک پہنچ گئے۔ غیرمحصولی آمدن میں 721 فیصد اضافہ ہوا، جس کی بڑی وجہ اسٹیٹ بینک کے منافع، پیٹرولیم لیوی، گیس سیس اور دفاعی وصولیاں رہیں۔ اخراجات میں صرف 7.6 فیصد اضافہ ہوا، جس سے وفاقی مالی توازن 1,509 ارب روپے کے سرپلس میں رہا، جبکہ گزشتہ سال خسارہ 648 ارب روپے تھا۔

کرنٹ اکائونٹ جولائی تا ستمبر کے دوران 594 ملین ڈالر خسارے میں رہا تاہم ستمبر میں 110 ملین ڈالر سرپلس ریکارڈ کیا گیا۔ برآمدات میں 6.5 فیصد اور درآمدات میں 8.3 فیصد اضافہ ہوا۔ ترسیلاتِ زر 8.4 فیصد بڑھ کر 9.5 ارب ڈالر تک پہنچ گئیں، جن میں سعودی عرب کا حصہ 24.2 فیصد اور متحدہ عرب امارات کا 20.8 فیصد رہا۔

رپورٹ کے مطابق پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں ستمبر میں تیزی کا رجحان برقرار رہا، جہاں کے ایس ای 100 انڈیکس 16,875 پوائنٹس بڑھ کر 165,493 پر بند ہوا اور مارکیٹ کیپٹلائزیشن 19.2 کھرب روپے تک پہنچ گئی۔ اسی دوران اوورسیز ایمپلائمنٹ رجسٹریشن میں 43 فیصد اضافہ ہوا، جب کہ غربت مٹاؤ فنڈ نے ستمبر میں 5,370 بلا سود قرضے جاری کیے۔

رپورٹ کے مطابق حکومت کی مالیاتی اصلاحات، ڈیجیٹل گورننس، نجکاری کے عمل اور سی پیک فیز 2.0 منصوبوں میں پیش رفت سے پائیدار اور جامع اقتصادی ترقی کی راہ ہموار ہو رہی ہے۔

کاپی رائٹ بزنس ریکارڈر، 2025