Business Recorder - World

فی الحال کینیڈین وزیر اعظم سے ملاقات نہیں کروں گا ، ٹرمپ
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے پیر کو اعلان کیا ہے کہ وہ فی الحال کینیڈا کے وزیر اعظم مارک کارنی سے ملاقات نہیں کریں گے ، حالانکہ کارنی نے تجارتی مذاکرات دوبارہ شروع کرنے کی پیشکش کی ہے۔

ٹرمپ نے کینیڈین مصنوعات پر 10 فیصد اضافی محصولات عائد کرنے کا اعلان کرتے ہوئے تمام تجارتی مذاکرات معطل کر دیے۔

ان کا کہنا تھا کہ کینیڈا نے سابق امریکی صدر رونالڈ ریگن کے حوالے سے  جعلی اشتہاری مہم چلائی، جو دراصل ان کے مطابق امریکہ مخالف تھی۔

ایئر فورس ون میں صحافیوں سے گفتگو کے دوران ٹرمپ نے کہا میں کارنی سے ملاقات نہیں کرنا چاہتا۔

انہوں نے مزید کہا کہ  کینیڈا ان ممالک میں سے ایک ہے جن سے معاملات کرنا سب سے مشکل رہا ہے، اگرچہ میں کینیڈا اور وہاں کے لوگوں سے محبت کرتا ہوں۔

ٹرمپ نے یہ واضح نہیں کیا کہ اضافی محصولات کب سے نافذ ہوں گے۔

دوسری جانب ملائیشیا میں علاقائی اجلاس کے موقع پر مارک کارنی نے کہا کہ وہ امریکہ کے ساتھ مذاکرات دوبارہ شروع کرنے کے لیے تیار ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ  ہم تیار ہیں کہ جب امریکہ مذاکرات کے لیے بیٹھنا چاہے تو ہم بھی تیار ہوں۔

کارنی نے تصدیق کی کہ ان کا ٹرمپ سے کوئی رابطہ نہیں ہوا، تاہم وہ بدھ کو جنوبی کوریا میں ہونے والے ایشیا پیسیفک اکنامک کوآپریشن (اےپی ای سی) اجلاس کے دوران چینی صدر شی جن پنگ سے ملاقات کریں گے۔

انہوں نے کہا کہ ملاقات میں تجارتی تعلقات اور عالمی نظام کی ترقی پر بات ہوگی۔

ٹرمپ کی جانب سے اسٹیل، ایلومینیم اور گاڑیوں پر عالمی سطح پر عائد محصولات سے کینیڈا کی معیشت متاثر ہوئی ہے۔

کارنی کے مطابق ہم نے تجارتی تعلقات میں خاص طور پر اسٹیل، ایلومینیم اور توانائی کے شعبوں میں کافی پیش رفت کی تھی۔

اونٹاریو حکومت نے پیر کو وہ اشتہار ہٹا لیا جس میں 1987 میں ریگن کے ایک ریڈیو خطاب کے اقتباسات شامل تھے۔ ریگن فاؤنڈیشن نے کہا تھا کہ اس اشتہار میں  منتخب آڈیو اور ویڈیو استعمال کی گئی ہے اور وہ قانونی کارروائی پر غور کر رہی ہے۔