Business Recorder - Pakistan

عمر ایوب نے اپنی نااہلی کے خلاف دائر تمام درخواستیں واپس لے لیں
سپریم کورٹ میں تحریک انصاف کی قیادت سے متعلق اہم پیش رفت ہوئی ہے, عمر ایوب نے سپریم کورٹ میں اپنی نااہلی کے خلاف دائر تمام درخواستیں واپس لے لی ہیں۔

سپریم کورٹ کے پانچ رکنی آئینی بینچ نے عمر ایوب اور شبلی فراز کی نااہلی سے متعلق پیر کو کیس کی سماعت کی۔اے پی پی کے مطابق سماعت جسٹس امین الدین خان کی سربراہی میں ہوئی۔

دورانِ سماعت بیرسٹر گوہر علی خان عدالت میں پیش ہوئے اور بتایا کہ عمر ایوب نے اپنی تمام اپیلیں واپس لینے کا فیصلہ کیا ہے۔

انہوں نے عدالت کو آگاہ کیا کہ عمر ایوب کی نشست پر ان کی اہلیہ الیکشن لڑیں گی۔ قومی اسمبلی میں قائد حزبِ اختلاف کو ڈی نوٹیفائی کرنے کے خلاف اپیل بھی واپس لی جارہی ہے کیونکہ محمود خان اچکزئی کو بطور قائدِ حزبِ اختلاف نوٹیفائی کیا جاچکا ہے۔

بیرسٹر گوہر نے مزید کہا کہ شبلی فراز نے سینیٹ چیئرمین کی نوٹیفیکیشن کیخلاف اپیل واپس لینے کی ہدایت بھی دی ہے تاہم الیکشن کمیشن آف پاکستان (ای سی پی) کی نوٹیفیکیشن کو چیلنج کرنے والی درخواست برقرار رکھی جائے گی۔

انہوں نے استدعا کی کہ شبلی فراز کی خالی نشست پر 30 اکتوبر کو ہونے والے انتخابات سے قبل الیکشن کمیشن کے نوٹیفکیشن کے خلاف درخواست پر نوٹسز جاری کیے جائیں۔

عدالت نے شبلی فراز کی درخواست پر نوٹسز جاری کرتے ہوئے کیس کی سماعت 29 اکتوبر تک ملتوی کر دی۔