Business Recorder - World

یوکرین نے درجنوں ڈرونز کے ذریعے ماسکو پر حملے کی کوشش کی، روس
روسی حکام کے مطابق پیر کے روز یوکرین کے درجنوں ڈرون ماسکو کی جانب بڑھ رہے تھے جنہیں روسی فضائی دفاع نے مار گرایا، جب کہ دیگر علاقوں میں تقریباً 160 مزید ڈرون تباہ کیے گئے۔ ان حملوں میں کم از کم ایک شخص ہلاک اور پانچ زخمی ہوئے۔

یورپ میں دوسری عالمی جنگ کے بعد سب سے خونریز زمینی جنگ کو چار برس ہونے کو ہیں، ایسے میں روس یوکرین کے توانائی کے نظام کو تباہ کرنے کی کوشش کر رہا ہے، جب کہ کیف روس کی تیل صاف کرنے والی ریفائنریوں کو نشانہ بنا رہا ہے ، جو دنیا کا دوسرا بڑا تیل برآمد کنندہ ملک ہے۔

روسی وزارتِ دفاع نے بتایا کہ 34 یوکرینی ڈرون ماسکو کی جانب بڑھ رہے تھے جنہیں راستے میں ہی مار گرایا گیا۔ ماسکو اور اس کے نواحی علاقے میں 2 کروڑ 20 لاکھ سے زیادہ افراد آباد ہیں۔ ماسکو میں کسی بڑے نقصان کی اطلاع نہیں ملی، تاہم روس شاذ و نادر ہی اپنی سرزمین پر ہونے والے یوکرینی حملوں کی مکمل تفصیلات ظاہر کرتا ہے، جب تک کہ ان میں شہری یا شہری املاک متاثر نہ ہوں۔

روسی ایوی ایشن نگران ادارے روسایویاتسیا کے مطابق ماسکو کے چار میں سے دو ہوائی اڈے، دومودیدوو اور ژوکووسکی  حفاظتی وجوہات کے باعث عارضی طور پر بند کر دیے گئے۔

وزارتِ دفاع کے مطابق مجموعی طور پر 193 ڈرون مار گرائے گئے، جن میں 47 ڈرون بریانسک ریجن کے اوپر تباہ کیے گئے، جو یوکرین کی سرحد سے متصل روس کا جنوبی مغربی علاقہ ہے۔

بریانسک کے گورنر الیگزینڈر بوگومز نے بتایا کہ ایک یوکرینی ڈرون نے ایک منی بس کو نشانہ بنایا، جس سے ڈرائیور ہلاک اور پانچ مسافر زخمی ہوئے۔

یوکرین کی جانب سے اس واقعے پر فی الحال کوئی ردعمل نہیں آیا، تاہم کیف پہلے کہہ چکا ہے کہ اس کے حملوں کا مقصد روس کی جنگی صلاحیت کو متاثر کرنے والے بنیادی ڈھانچے کو تباہ کرنا ہے۔