Business Recorder - Business & Finance

شفا انٹرنیشنل ہاسپٹلز کا اپنی ذیلی کمپنی کے ساتھ انضمام کی منظوری
شفا انٹرنیشنل ہاسپیٹلز لمیٹڈ (ایس آئی ایچ ایل) نے پیر کو اپنی ذیلی کمپنی شفا میڈیکل سینٹر اسلام آباد (پرائیویٹ) لمیٹڈ (ایس ایم سی آئی) کی پیرنٹ کمپنی میں انضمام (مرجر) کی منظوری دے دی۔

شفا انٹرنیشنل ہاسپیٹلز لمیٹڈ (ایس آئی ایچ ایل) نے پیر کو پاکستان اسٹاک ایکسچینج (پی ایس ایکس) کو ایک نوٹس کے ذریعے اس پیش رفت سے آگاہ کیا۔

کمپنی نے اپنے نوٹس میں لکھا کہ یہ انضمام  کارپوریٹ ساخت کو سادہ بنانے میں مدد دے گا جس کے نتیجے میں غیر ضروری انتظامی پرتیں اور بین الکمپنی تعلقات ختم ہو جائیں گے۔

انضمام  سے وسائل بھی یکجا ہو جائیں گے جس سے بہتر اثاثہ جات کا استعمال، یکجا مالیاتی بیانات کے ذریعے بہتر مالیاتی رپورٹنگ اور ذمہ داریوں کا مرکزی انتظام ممکن ہو گا۔

آپریشنز پر براہ راست کنٹرول سے فیصلہ سازی اور پیداواری صلاحیت بڑھے گی، جبکہ واحد ادارے کی حیثیت مستقبل میں ترقی کے مواقع، سرمایہ کے حصول میں سہولت اور مارکیٹ میں مضبوط موجودگی کو یقینی بنائے گی، جس سے ادارہ توسیع اور طویل المدتی کامیابی کیلئے بہتر طور پر مستحکم ہوگا۔

ایس آئی ایچ ایل کو پاکستان میں 1987 میں ایک پبلک لمیٹڈ کمپنی کے طور پر قائم کیا گیا، اور 1989 میں اسے پبلک لمیٹڈ کمپنی کا درجہ دیا گیا۔

کمپنی پاکستان بھر میں میڈیکل سینٹرز، اسپتال، فارمیسیاں اور لیب کلیکشن پوائنٹس کے قیام اور ان کے انتظام و انصرام کے کاروبار سے وابستہ ہے۔