Business Recorder - Pakistan

وزیرِاعظم اور سعودی قیادت اہم اقتصادی شعبوں میں تعاون پر بات چیت کریگی
وزیرِاعظم شہباز شریف پیر سے بدھ (27 سے 29 اکتوبر) تک ایک اعلیٰ سطح وفد کے ہمراہ ریاض کے دورے پر ہیں، جہاں وہ فیوچر انویسٹمنٹ انیشی ایٹو (ایف آئی آئی) کے نویں ایڈیشن میں شرکت کریں گے۔

سرکاری اعلامیے میں اتوار کو بتایا گیا کہ یہ دورہ سعودی ولی عہد اور وزیراعظم محمد بن سلمان کی دعوت پر ہو رہا ہے۔

اعلامیے کے مطابق، وزیرِاعظم اپنے قیام کے دوران سعودی قیادت سے ملاقاتیں کریں گے جن میں تجارت، سرمایہ کاری، توانائی اور انسانی وسائل کے شعبوں میں تعاون کو فروغ دینے کے مواقع پر تبادلہ خیال کیا جائے گا۔ ان ملاقاتوں میں خطے اور عالمی سطح کے باہمی دلچسپی کے امور پر بھی گفتگو ہوگی۔

فیوچر انویسٹمنٹ انیشی ایٹو (ایف آئی آئی) میں دنیا بھر کے رہنماؤں، سرمایہ کاروں، پالیسی سازوں اور ماہرینِ اختراع کو اکٹھا کیا جائے گا۔

موضوعاتی نشستوں میں عالمی چیلنجز اور مواقع پر غور کیا جائے گا، جن میں اختراع، پائیداری ، اقتصادی شمولیت  اور عالمی جغرافیائی تبدیلیاں  جیسے کلیدی موضوعات شامل ہوں گے۔

ایف آئی آئی 9 کے موقع پر وزیرِاعظم شہباز شریف دیگر شریک ممالک کے رہنماؤں اور بین الاقوامی تنظیموں کے سربراہان سے بھی ملاقاتیں کریں گے۔

اعلامیے کے مطابق، ان ملاقاتوں کے دوران پاکستان کی سرمایہ کاری کی صلاحیت کو اجاگر کیا جائے گا اور پائیدار ترقی کے لیے اشتراکِ عمل کے عزم کا اظہار کیا جائے گا۔

کاپی رائٹ بزنس ریکارڈر، 2025