Business Recorder - Markets - Energy

امریکہ اور چین تجارتی معاہدے کا فریم ورک تیار، خام تیل کی قیمتوں میں اضافہ
عالمی منڈی میں پیر کو خام تیل کی قیمتوں میں اضافہ دیکھا گیا، جب امریکہ اور چین کے معاشی حکام نے ایک تجارتی معاہدے کا فریم ورک تیار کیا، جس سے دنیا کی دو بڑی معیشتوں کے درمیان ٹیرف اور برآمدی پابندیوں کے باعث عالمی اقتصادی ترقی کو لاحق خدشات میں کمی آئی۔

برینٹ کروڈ کے نرخ 46 سینٹ یا 0.7 فیصد اضافے کے ساتھ فی بیرل 66.40 ڈالر تک پہنچ گئے، جب کہ امریکی ویسٹ ٹیکساس انٹرمیڈیٹ (ڈبلیو ٹی آئی) خام تیل کی قیمت بھی 46 سینٹ یا 0.75 فیصد بڑھ کر فی بیرل 61.96 ڈالر ہو گئی۔ گزشتہ ہفتے، روس پر امریکہ اور یورپی یونین کی نئی پابندیوں کے بعد دونوں بینچ مارک قیمتوں میں بالترتیب 8.9 اور 7.7 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا تھا۔

ہائٹونگ سیکیورٹیز نے اپنی رپورٹ میں کہا کہ روس پر نئی پابندیوں اور امریکہ۔چین تجارتی کشیدگی میں نرمی کے بعد مارکیٹ کے اعتماد میں بہتری آئی ہے، جس نے اکتوبر کے اوائل میں تیل کی اضافی سپلائی کے باعث پیدا ہونے والی قیمتوں میں کمی کے دباؤ کو کم کیا ہے۔

امریکی وزیر خزانہ اسکاٹ بیسنٹ نے اتوار کو بتایا کہ کوالالمپور میں ہونے والے مذاکرات میں امریکہ اور چین کے اعلیٰ اقتصادی حکام نے ایک انتہائی جامع فریم ورک پر اتفاق کیا ہے، جس پر صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور صدر شی جن پنگ اس ہفتے کے آخر میں مزید بات چیت کریں گے۔

بیسنٹ کے مطابق، یہ فریم ورک چین پر 100 فیصد امریکی ٹیرف سے بچنے اور چین کی نایاب ارضی معدنیات  کی برآمدی پابندیوں میں نرمی کی راہ ہموار کرے گا۔ ٹرمپ نے بھی امید ظاہر کی کہ بیجنگ کے ساتھ معاہدہ طے پا جائے گا، اور انہوں نے چین اور امریکہ میں ملاقاتوں کی تصدیق کی۔

مارکیٹ تجزیہ کار ٹونی سائی کامور کے مطابق، مثبت تجارتی فریم ورک نے روسی کمپنیوں پر پابندیوں کے اثرات کے حوالے سے پیدا ہونے والی غیر یقینی صورتحال کو کسی حد تک متوازن کر دیا ہے۔ تاہم، ہائٹونگ سیکیورٹیز کے ینگ آن نے خبردار کیا کہ اگر روس پر عائد توانائی پابندیاں توقع سے کم مؤثر ثابت ہوئیں، تو عالمی منڈی میں دوبارہ تیل کی اضافی فراہمی کا دباؤ بڑھ سکتا ہے۔