Business Recorder - World

امریکی وزیرِ خزانہ نے چین کے ساتھ تجارتی جنگ میں نرمی کے معاہدے کا عندیہ دے دیا
امریکی وزیرِ خزانہ اسکاٹ بیسنٹ نے اتوار کے روز چین کے ساتھ ایک ابتدائی معاہدے کا عندیہ دیا ہے، جس کا مقصد دونوں ممالک کے درمیان محصولات پر مبنی نقصان دہ تجارتی جنگ میں کمی لانا ہے، یہ پیش رفت صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور شی جن پنگ کے درمیان مجوزہ سربراہی اجلاس سے چند روز قبل سامنے آئی ہے۔

امریکی نشریاتی ادارے اے بی سی کے پروگرام  دِس وِیک میں گفتگو کرتے ہوئے بیسنٹ نے کہا کہ امریکی حکومت کی جانب سے چینی مصنوعات پر محصولات میں 100 فیصد اضافے کی دھمکی موثر طور پر واپس لے لی گئی ہے، جس کے بدلے بیجنگ نے اپنی عالمی نایاب ارضی دھاتوں کی برآمدات پر مجوزہ پابندیوں کو موخر کرنے پر اتفاق کیا ہے۔

بیسنٹ نے کوالالمپور میں چینی نائب وزیراعظم ہِے لی فینگ کے ساتھ مذاکرات کے اختتام پر کہا کہ محصولات اب نہیں لگیں گے۔

انہوں نے مزید کہا کہ برآمدات پر کنٹرول سے متعلق چین ایک سال کے لیے اسے موخر کرے گا تاکہ وہ اس کا دوبارہ جائزہ لے سکیں۔

وزیرِ خزانہ کے ریمارکس ایسے وقت میں سامنے آئے جب سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کوالالمپور سے اپنا ایشیائی دورہ شروع کر رہے تھے، جو جنوبی کوریا میں چینی صدر شی جن پنگ سے ملاقات پر اختتام پذیر ہوگا۔

بیسنٹ نے کہا کہ انہیں توقع ہے کہ دونوں رہنما سربراہی اجلاس میں باضابطہ طور پر اس معاہدے کا اعلان کریں گے۔

انہوں نے مزید بتایا کہ بیجنگ نے امریکی کسانوں سے نمایاں خریداریوں پر بھی اتفاق کیا ہے۔ امریکی کسان، جو ٹرمپ کی داخلی سیاسی حمایت کا ایک اہم ذریعہ ہیں، دونوں ممالک کے درمیان محصولات کی جنگ سے بری طرح متاثر ہوئے تھے۔

چین، جو کبھی امریکی سویابین برآمدات کا سب سے بڑا خریدار تھا، تجارتی تنازع کے آغاز کے بعد تمام آرڈرز منسوخ کر چکا تھا۔

بیسنٹ نے کہا کہ میرا خیال ہے کہ جب چین کے ساتھ معاہدے کا اعلان عوام کے سامنے کیا جائے گا تو ہمارے سویابین کسان بہت مطمئن ہوں گے۔

وزیرِ خزانہ نے مزید بتایا کہ دونوں ممالک کے درمیان چینی سوشل میڈیا ایپ ٹک ٹاک کے امریکی ورژن پر بھی حتمی معاہدہ طے پا گیا ہے۔ یہ ایپ امریکہ میں تقریباً 17 کروڑ صارفین رکھتی ہے۔

قومی سلامتی کے خدشات کے پیش نظر واشنگٹن نے ٹک ٹاک کے امریکی آپریشنز کو اس کی چینی کمپنی بائٹ ڈانس سے الگ کرنے کی کوشش کی ہے۔

گزشتہ ماہ، ٹرمپ نے ایک ایگزیکٹو آرڈر پر دستخط کیے تھے جس کے تحت اس ایپ کا کنٹرول امریکی سرمایہ کاروں کے ایک گروپ کو منتقل کیا جائے گا، جن میں سے کئی ان کے قریبی اتحادی ہیں۔

بیسنٹ نے سی بی ایس کے پروگرام ( فیس دی نیشن) میں ایک الگ انٹرویو میں کہا کہ تمام تفصیلات طے پا چکی ہیں، اور اب دونوں رہنما جمعرات کو جنوبی کوریا میں اس معاہدے کو باضابطہ طور پر مکمل کریں گے۔‘

کوالالمپور میں ہونے والی بات چیت میں فینٹانائل کی غیر قانونی تجارت پر بھی بات ہوئی، جو واشنگٹن اور بیجنگ کے درمیان ایک دیرینہ تنازع ہے۔ امریکہ چین پر الزام لگاتا رہا ہے کہ وہ اس طاقتور نشہ آور مادے کی اسمگلنگ پر آنکھیں بند کیے ہوئے ہے، تاہم چین اس الزام کی تردید کرتا ہے۔

بیسنٹ نے کہا کہ ہم نے اتفاق کیا ہے کہ چینی حکام اس تباہ کن فینٹانائل وبا کے خلاف ہماری مدد شروع کریں گے، جو ہمارے ملک کو برباد کر رہی ہے۔