Business Recorder - World

جاپان کی نئی وزیراعظم کا ٹرمپ سے پہلا ٹیلیفونک رابطہ، امریکہ سے تعلقات کو اولین ترجیح قرار دیدیا
جاپان کی نئی وزیراعظم سنا اے ٹاکائچی نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے اپنی پہلی ٹیلی فونک گفتگو میں کہا ہے کہ جاپان اور امریکہ کے اتحاد کو مزید مضبوط بنانا ان کی حکومت کی سب سے اہم ترجیح ہے۔

وزیراعظم کے دفتر کی ویب سائٹ پر جاری بیان کے مطابق سنااے ٹاکائچی نے کہا کہ جاپان امریکہ کی چین اور انڈو پیسیفک خطے سے متعلق حکمتِ عملی میں ایک ناگزیر شراکت دار ہے۔ انہوں نے کہا کہ میں نے صدر ٹرمپ کو بتایا کہ جاپان-امریکہ اتحاد کو مضبوط بنانا میری حکومت کی خارجہ اور سلامتی پالیسی کی اولین ترجیح ہے۔ ہم نے اس اتحاد کو نئی بلندیوں تک لے جانے کے اپنے مشترکہ عزم کی توثیق کی۔

یہ گفتگو ہفتہ کے روز اس وقت ہوئی جب سنااے ٹاکائچی ملائیشیا میں ایک علاقائی فورم میں شرکت کے لیے موجود تھیں، جبکہ صدر ٹرمپ نے یہ کال اپنے طیارے ایئر فورس ون سے ملائیشیا جاتے ہوئے کی۔

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ پیر کے روز جاپان کا دورہ کریں گے اور منگل کے روز وزیراعظم سنا اے ٹاکائچی سے ایک سربراہی ملاقات کریں گے۔

سنا اے ٹاکائچی کے مطابق، گفتگو کے آغاز میں صدر ٹرمپ نے انہیں گزشتہ منگل کے روز جاپان کی وزیراعظم بننے پر مبارکباد دی، جبکہ دونوں رہنماؤں نے جاپان کے سابق وزیراعظم شنزو آبے  جو ٹاکائچی کے سیاسی رہنما تھے  کو بھی یاد کیا۔

سنااے ٹاکائچی نے مزید کہا کہ ان کی ٹرمپ سے گفتگو کا مجموعی تاثر یہ تھا کہ وہ ایک نہایت خوش مزاج اور پرجوش شخصیت کے مالک ہیں۔