Business Recorder - Pakistan

پہلی سہ ماہی میں کیو ٹی اے، ڈسکوز نے بجلی کی قیتموں میں اضافے کی درخواست دیدی
بجلی کی تقسیم کار کمپنیاں (ڈسکوز) نے مالی سال 2025-26 کی پہلی سہ ماہی (جولائی تا ستمبر 2025) کے دوران کوارٹرلی ٹیرف ایڈجسٹمنٹ (کے ٹی اے) میکانزم کے تحت 8.410 ارب روپے کی اضافی وصولی کیلئے فی یونٹ 50 پیسے تک کے اضافی چارجز لگانے کی درخواست دی ہے۔ یہ رقم کے الیکٹرک اور دیگر ڈسکوز کے صارفین سے وصول کی جائے گی۔

نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) نے اس درخواست پر عوامی سماعت 6 نومبر 2025 کو منعقد کرنے کا اعلان کیا ہے۔ یہ درخواست سنٹرل پاور پرچیزنگ ایجنسی گارنٹیڈ (سی پی پی اے-جی) کی جانب سے جمع کرائی گئی ہے۔ رپورٹ کے مطابق، حیسکو، پیسکو اور ٹیسکو  کے علاوہ دیگر ڈسکوز نے مجموعی طور پر 21.702 ارب روپے کی وصولی کی درخواست کی ہے، تاہم 13.292 ارب روپے کے منفی اثرات ، جیسے ویری ایبل او اینڈ ایم چارجز، یوز آف سسٹم چارجز
، مارکیٹ آپریشن فیس اور ٹی اینڈ ڈی  لاسز  کو ایڈجسٹ کرنے کے بعد خالص اثر کم ہو گیا ہے۔

نیپرا کے ساتھ جمع کردہ اعداد و شمار کے مطابق، آئیسکو  نے 1.151 ارب روپے، لیسکو  نے 8.453 ارب روپے، گیپکو نے 4.226 ارب روپے، فیسکو نے 2.337 ارب روپے، میپکو  نے 4.347 ارب روپے، کیسکو نے 1.772 ارب روپے، سیپکو  نے 1.528 ارب روپے، اور ہیزیکو  نے 1.474 ارب روپے کی مثبت ایڈجسٹمنٹ مانگی ہے، جبکہ پیسکو نے 120 ملین روپے، حیسکو نے 3.212 ملین روپے اور ٹیسکو نے 254 ملین روپے کی منفی ایڈجسٹمنٹ ظاہر کی ہے۔

اعدادوشمار کے مطابق، ویری ایبل او اینڈ ایم میں 3.978 ارب روپے منفی اثر، یو او ایس سی  اور ایم او پی  میں 6.435 ارب روپے منفی اثر، اور ٹی اینڈ ڈی لاسز  پر 2.879 ارب روپے کا منفی اثر ریکارڈ کیا گیا۔

نیپرا کے مطابق، وفاقی حکومت کی جانب سے جاری کردہ پالیسی ہدایات کی روشنی میں، مالی سال 2023-24 کی تیسری سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ جو ڈسکوز کیلئے طے کی جائے گی، وہی کے الیکٹرک کے صارفین پر بھی لاگو ہوگی۔

ذرائع کے مطابق، کے ٹی اے ایڈجسٹمنٹ کا اثر دسمبر 2025، جنوری اور فروری 2026 کے مہینوں میں صارفین کے بلوں میں شامل کیا جائے گا۔ موجودہ منفی کے ٹی اے ایڈجسٹمنٹ (1.80 روپے فی یونٹ) کا فائدہ آئندہ صارفین کو دستیاب نہیں رہے گا۔

دوسری جانب، میپکو  نے ملٹی ایئر ٹیرف (ایم وائے ٹی) میکانزم کے تحت اپنی سالانہ ٹیرف ایڈجسٹمنٹ درخواست میں مالی سال 2025-26 کیلئے فی یونٹ 5.38 روپے کے اضافے کی تجویز دی ہے، جو اگلے سالوں میں بتدریج کم یا زیادہ ہوگی۔ 2026-27 میں 4.72 روپے فی یونٹ، 2027-28 میں 5.38 روپے فی یونٹ، 2028-29 میں 6.40 روپے فی یونٹ اور 2029-30 میں 6.32 روپے فی یونٹ اضافہ تجویز کیا گیا ہے۔

یہ اضافہ پانچ سالہ آمدنی کی ضروریات پر مبنی ہے، جن کے مطابق 2025-26 میں 92.488 ارب روپے، 2026-27 میں 81.869 ارب روپے، 2027-28 میں 94.150 ارب روپے، 2028-29 میں 112.936 ارب روپے اور 2029-30 میں 112.770 ارب روپے درکار ہوں گے۔

اسی طرح، سیپکو  نے اپنے ٹیرف کو 2025-26 کیلئے 56.40 روپے فی یونٹ، 2026-27 کیلئے 42.70 روپے فی یونٹ، 2027-28 کیلئے 43.13 روپے فی یونٹ، 2028-29 کیلئے 43.60 روپے فی یونٹ اور 2029-30 کیلئے 44.28 روپے فی یونٹ مقرر کرنے کی درخواست دی ہے۔

یہ تجویز کردہ شرحیں بھی کمپنی کی پانچ سالہ آمدنی کی ضرورت پر مبنی ہیں، جو بالترتیب 162.263 ارب روپے، 143.889 ارب روپے، 155.517 ارب روپے، 168.258 ارب روپے اور 182.836 ارب روپے ہیں۔

کاپی رائٹ بزنس ریکارڈر، 2025