Business Recorder - Pakistan

پاک افغان مذاکرات کے دوسرے دور کا استنبول میں آغاز، دوحا میں طے معاملات کو آگے بڑھایا جائے گا
دفتر خارجہ کا کہنا ہے کہ دوحہ مذاکرات میں طے پانے والے نکات پر پیش رفت کے لیے پاکستان اور افغان طالبان کے درمیان مذاکرات کا دوسرا دور آج ترکیہ کے شہر استنبول میں جاری ہے جس میں دوحہ میں طے معاملات کو آگے بڑھایا جائے گا۔

جمعہ کو ہونے والی ہفتہ وار پریس بریفنگ کے دوران دفتر خارجہ کے ترجمان طاہر اندرابی نے کہا کہ پاکستان اور افغانستان کے درمیان بات چیت کا دوسرا مرحلہ دوحہ ڈائیلاگ کا تسلسل ہے جس میں پہلے زیرِ بحث تمام مسائل پر مزید غور کیا جائے گا۔

انہوں نے کہا کہ دوحہ مذاکرات کے نتیجے میں پاکستان اور افغان طالبان کے درمیان جنگ بندی قائم ہوئی، جس کے بعد افغان سرحد سے کوئی بڑا دہشت گردانہ حملہ رپورٹ نہیں ہوا۔ انہوں نے مزید کہا کہ دوحہ مذاکرات کے دوران ایک دستاویز پر دستخط کیے گئے، چاہے افغان طالبان اسے رسمی معاہدہ مانیں یا نہ مانیں، اس سے کوئی فرق نہیں پڑتا۔

ترجمان نے وضاحت کی کہ حالیہ حفاظتی صورتحال کے باعث پاکستان اور افغانستان کے سرحدی راستے عارضی طور پر بند کیے گئے ہیں کیونکہ ایک عام پاکستانی کی جان کی حفاظت تجارت یا خوراک کی فراہمی سے زیادہ اہم ہے۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان نے ہمیشہ افغانستان کے ساتھ مخلصانہ رویہ اختیار کیا ہے تاہم صورتحال افغان زمین سے ہونے والے دہشت گردانہ حملوں کے بعد بدل گئی۔  انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان توقع رکھتا ہے کہ افغانستان مستقبل میں ایسے حملوں کی روک تھام کے لیے قابلِ تصدیق اقدامات کرے گا۔

طاہر اندرابی نے مزید کہا کہ پاکستان بھارت کی جانب سے ممکنہ خطرات کو سنجیدگی سے لے رہا ہے اور آزاد جموں و کشمیر میں کسی بھی بھارتی مہم جوئی کے جواب کے لیے مکمل طور پر تیار ہے۔

دفترِ خارجہ کے ترجمان نے یہ بھی نوٹ کیا کہ پاکستان علاقے میں اسرائیلی خلاف ورزیوں اور متعلقہ صورتحال پر بھی گہری نظر رکھے ہوئے ہے۔