Business Recorder - Pakistan

ٹانک میں آپریشن کے دوران 8 دہشتگرد ہلاک، آئی ایس پی آر
فوج کے شعبۂ تعلقاتِ عامہ (آئی ایس پی آر) نے جمعرات کے روز ایک بیان میں بتایا ہے کہ خیبر پختونخوا کے ضلع ٹانک میں سیکیورٹی فورسز کے انٹیلی جنس کی بنیاد پر کیے گئے آپریشن (آئی بی او) میں کم از کم آٹھ دہشتگرد ہلاک ہو گئے ہیں۔

آئی ایس پی آر کے مطابق یہ کارروائی علاقے میں ایک غیر ملکی حمایت یافتہ نیٹ ورک سے وابستہ دہشتگردوں کی موجودگی کی اطلاعات پر کی گئی۔

سیکورٹی فورسز نے دہشتگردوں کے ٹھکانوں کا محاصرہ کیا، اس دوران فائرنگ کا تبادلہ ہوا اور آٹھ دہشتگرد مارے گئے۔ آئی ایس پی آر کے مطابق  ہلاک دہشتگردوں سے اسلحہ اور گولہ بارود بھی برآمد کیا گیا ہے۔

بیان میں مزید کہا گیا کہ ہلاک ہونے والے دہشتگرد سیکیورٹی فورسز، قانون نافذ کرنے والے اہلکاروں اور عام شہریوں کو نشانہ بنانے والی متعدد کارروائیوں میں ملوث تھے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق علاقے میں موجود کسی بھی ممکنہ خطرے کے خاتمے کے لیے سرچ اور کلیئرنس آپریشن جاری ہے، جب کہ سیکیورٹی فورسز ”عزمِ استحکام“ مہم کے تحت دہشتگردی کے مکمل خاتمے کے لیے پرعزم ہیں۔

وزیراعظم کی کامیاب آپریشن پر فورسز کو خراجِ تحسین

وزیراعظم شہباز شریف نے ٹانک میں کامیاب آپریشن پر سیکیورٹی فورسز کو سراہا اور ان کے پیشہ ورانہ مہارت اور عزم کو خراجِ تحسین پیش کیا ہے۔

انہوں نے اعتماد ظاہر کیا کہ سیکورٹی فورسز کی مسلسل کوششوں کے ذریعے پاکستان سے دہشتگردی کے ناسور کو جڑ سے اکھاڑ پھینکا جائے گا۔

وزیراعظم نے کہا کہ پاکستان کی خودمختاری کو نقصان پہنچانے کی خواہش رکھنے والے دشمن اپنے مذموم عزائم میں کبھی کامیاب نہیں ہوں گے۔

اپنی حکومت کے دہشتگردی کے خاتمے کے عزم کا اعادہ کرتے ہوئے وزیراعظم نے کہا کہ  ملک بھر میں دیرپا امن اور استحکام کے قیام کے لیے پُرعزم ہیں۔