Business Recorder - World

ترکیہ کے ساحل کے قریب کشتی ڈوبنے سے 14 تارکین وطن ہلاک
ترکیہ  کے مغربی صوبے موغلا کے ساحل کے قریب جمعہ کے روز تارکینِ وطن کو لے جانے والی  ربڑ کی کشتی ڈوبنے سے کم از کم 14 افراد ہلاک ہوگئے۔ یہ بات مقامی گورنر کے دفتر نے بتائی۔ حکام کے مطابق ممکنہ طور پر زندہ بچ جانے والوں کی تلاش کے لیے سرچ اور ریسکیو آپریشن جاری ہے۔

موغلا گورنر کے دفتر کے بیان کے مطابق ایک افغان شخص، جو اس حادثے سے بچ گیا اور تیر کر ساحل تک پہنچا، نے رات تقریباً ایک بجے حکام کو اطلاع دی۔

افغان شہری نے ایمرجنسی سروسز کو بتایا کہ 18 افراد ربڑ کی کشتی پر سوار ہوئے تھے لیکن کچھ دیر بعد کشتی میں پانی بھرنے لگا اور وہ ڈوب گئی۔

ریسکیو ٹیموں نے ایک دوسرے شخص کو بھی زندہ بچالیا جو تیر کر بودرم کے قریب چیلبی جزیرے تک پہنچ گیا تھا۔ اس کے علاوہ سمندر سے 14 لاشیں بھی نکالی گئیں۔

گورنر کے دفتر کے مطابق  دیگر لاپتہ غیر قانونی تارکین وطن کی تلاش کے لیے چار کوسٹ گارڈ کشتیاں، ایک خصوصی غوطہ خور ٹیم اور ایک ہیلی کاپٹر آپریشن میں حصہ لے رہے ہیں۔