Business Recorder - Pakistan

سرکاری اداروں کے بورڈز کی نئی نامزدگیاں، پیٹرولیم ایس او ایز کی اسٹریٹجک یا ضروری درجہ بندی کے لیے اعلیٰ سطح کمیٹی تشکیل
کابینہ کمیٹی برائے سرکاری ملکیتی اداروں (سی سی او ایس او ایز) نے جمعہ کو پاکستان اسٹیٹ آئل کمپنی لمیٹڈ (پی ایس او)، انٹر اسٹیٹ گیس سسٹمز لمیٹڈ (آئی ایس جی ایس ایل )، اور سوئی سدرن گیس کمپنی لمیٹڈ (ایس ایس جی سی ایل) کے بورڈز کے لیے نئی نامزدگیوں کی منظوری دی جبکہ یہ ہدایت بھی کی کہ  نامزد افراد اپنی ذمہ داریاں  سنبھالنے سے پہلے چھ ماہ کے اندر لازمی کارپوریٹ گورننس ٹریننگ حاصل کریں۔

اس کے علاوہ کمیٹی نے وزیر پٹرولیم کی سربراہی میں ایک اعلیٰ سطح کمیٹی تشکیل دی  تاکہ پیٹرولیم ڈویژن کے تحت سرکاری اداروں  کی درجہ بندی کو اسٹریٹجک یا ضروری ادارے کے طور پر حتمی شکل دی جا سکے۔ اس اقدام کا مقصد حکومت کے ایس او ای اصلاحات اور انتظامی فریم ورک کے ساتھ ہم آہنگی کو یقینی بنانا ہے۔

پریس ریلیز کے مطابق کابینہ کمیٹی برائے سرکاری ملکیت کے اداروں کا اجلاس آج مالیاتی ڈویژن میں منعقد ہوا جس کی صدارت وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کی۔

کمیٹی نے مختلف وزارتوں اور ڈویژنز کی جانب سے پیش کی گئی کئی اہم سمریوں پر غور کیا اور انہیں منظور کیا، جن کا تعلق گورننس اصلاحات، بورڈ کی تقرریوں، اور سرکاری ملکیت کے اداروں کی درجہ بندی سے تھا جو کہ ایس او ایز (ملکیت اور انتظام) پالیسی 2023 کے مطابق ہیں۔

اجلاس میں جناح میڈیکل کمپلیکس اینڈ ریسرچ سینٹر کمپنی لمیٹڈ کے بورڈ میں آزاد ڈائریکٹرز کی تقرری سے متعلق وزارتِ قومی صحت و خدمات کی طرف سے پیش کردہ ایک سمری کا جائزہ لیا گیا اور اس کی منظوری بھی دی گئی ، اس اقدام کا مقصد ادارے کی حکمرانی اور انتظامی نگرانی کو مزید مضبوط بنانا ہے۔

اجلاس میں اسٹیٹ لائف انشورنس کارپوریشن آف پاکستان کے بورڈ آف ڈائریکٹرز کی ازسرِنو تشکیل سے متعلق وزارتِ تجارت کی جانب سے پیش کردہ سمری کی بھی منظوری دی گئی ، اس اقدام کا مقصد کارپوریٹ حکمرانی کو بہتر بنانا اور ادارے کے مؤثر انتظام کو یقینی بنانا ہے تاکہ ادارے کی نجکاری کے وسیع تر منصوبے سے اسے ہم آہنگ کیا جا سکے۔

اجلاس میں وزارتِ ہاؤسنگ اینڈ ورکس کی جانب سے نیشنل کنسٹرکشن لمیٹڈ اور پاکستان انوائرنمنٹل پلاننگ اینڈ آرکیٹیکچرل کنسلٹنٹس (پرائیویٹ) لمیٹڈکے خاتمے کے لئے منتقلی منصوبے سے متعلق سمری بھی کمیٹی کے سامنے پیش کی گئی، جسے غور و خوض کے بعد منظور کر لیا گیا۔ یہ منصوبہ دونوں اداروں کے مؤثر انداز میں خاتمے اور ان کے باقی ماندہ امور کے نظم و نسق کے لئے ایک فریم ورک فراہم کرتا ہے۔

اجلاس میں پاکستان انسٹی ٹیوٹ آف مینجمنٹ، کراچی کے بورڈ آف گورنرز کی ازسرِنو تشکیل سے متعلق وزارتِ صنعت و پیداوار کی جانب سے پیش کردہ سمری کی منظوری دی گئی جس کا مقصد پیشہ وارانہ اور انتظامی تربیت کے معیار کو بہتر بنانا ہے۔

اجلاس میں وزارتِ اطلاعات و نشریات کی طرف سے پاکستان ٹیلی ویژن کارپوریشن کے بورڈ کی ازسرِنو تشکیل سے متعلق سمری کی بھی منظور دی گئی ، توقع کی جا رہی ہے کہ نئے بورڈ سے قومی نشریاتی ادارے کا کارپوریٹ نظم و نسق مضبوط ہو گا اور آپریشنز میں زیادہ شفافیت کو فروغ ملے گا ۔

اجلاس میں وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی، ترقی و خصوصی اقدامات احسن اقبال کے علاوہ متعلقہ وزارتوں، ڈویژنوں اور ریگولیٹری اداروں کے وفاقی سیکرٹریز اور سینئر حکام نے شرکت کی۔