Business Recorder - World

جاپان کی وزیراعظم کا دفاعی اخراجات میں قبل از وقت اضافے کا عزم
جاپان کی نئی وزیراعظم سناے تاکائچی نے جمعہ کے روز اپنے پہلے پالیسی خطاب میں دفاعی اخراجات کو دو سال تک بڑھانے  کا اعلان کیا، تاکہ ان کی حکومت اسٹریٹجک ترجیحات پر مالی توسیع کے منصوبے کو آگے بڑھا سکے۔

پارلیمان سے خطاب کرتے ہوئے سناے تاکائچی نے کہا کہ جاپان رواں مالی سال کے اختتام (مارچ تک) تک دفاعی اخراجات کو مجموعی قومی پیداوار (جی ڈی پی) کے 2 فیصد تک پہنچانے کا ہدف حاصل کرے گا، جو اصل طور پر مالی سال 2027 کے لیے مقرر تھا۔

انہوں نے کہا کہ جاپان کو اپنی دفاعی صلاحیتوں کو بنیادی طور پر مضبوط کرنے میں پیش قدمی کرنی ہوگی۔

سناے تاکائچی کے مطابق، دفاعی اخراجات کا یہ ہدف اس فعال مالیاتی پالیسی کے تحت ہے جس کا مقصد اقتصادی ترقی کو فروغ دینا ہے، کیونکہ ان کے بقول مضبوط معیشت ہی مضبوط مالیاتی نظم و ضبط کی بنیاد ہے۔

سناے تاکائچی نے وعدہ کیا کہ حکومت مارکیٹ کے اعتماد کو برقرار رکھے گی اور پائیدار مالی نظم حاصل کرے گی، تاکہ سرکاری قرضہ جی ڈی پی کے تناسب میں کم کیا جا سکے۔ ان کی یہ توجہ پچھلی حکومتوں سے مختلف ہے جو بجٹ خسارہ ختم کرنے کو ترجیح دیتی تھیں۔

معاشی ماہرین کا کہنا ہے کہ یہ تبدیلی جاپان کی مالی صحت کی بحالی کے عمل کو سست کر سکتی ہے۔

تاکائچی نے کہا کہ مالیاتی اقدامات کے اسٹریٹجک نفاذ سے گھریلو آمدن بڑھے گی، صارفین کا اعتماد بحال ہوگا، کمپنیوں کے منافع میں اضافہ ہوگا اور ٹیکس ریونیو میں اضافہ ممکن ہوگا بغیر ٹیکس شرحیں بڑھائے۔

رائٹرز کے مطابق، توقع ہے کہ تاکائچی آئندہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے ساتھ ملاقات میں جاپان کے دفاعی اخراجات کو 2 فیصد کی حد سے آگے بڑھانے پر آمادگی ظاہر کریں گی، تاہم وہ کسی نئے ہدف پر باضابطہ اتفاق نہیں کریں گی۔

جاپان نے 2022 میں دفاعی اخراجات کو 43 کھرب ین (285 ارب امریکی ڈالر) تک بڑھانے کا منصوبہ پیش کیا تھا — جو دوسری عالمی جنگ کے بعد دفاعی اخراجات کو جی ڈی پی کے  ایک فیصد تک محدود رکھنے کی روایت سے بڑی تبدیلی تھی۔

موجودہ مالی سال کے بجٹ میں دفاعی اخراجات جی ڈی پی کے تقریباً 1.8 فیصد کے برابر ہیں، تاہم حکومت کو اب بھی مجوزہ 43 کھرب ین کے منصوبے کے لیے مستقل مالی ذرائع تلاش کرنے میں دشواری ہے۔ تاکائچی نے بتایا کہ اس اضافے کو جزوی طور پر ایک ضمنی بجٹ سے پورا کیا جائے گا، جو 13.9 کھرب ین سے زائد کے معاشی پیکج کی حمایت کے لیے تیار کیا جا رہا ہے۔