Business Recorder - Business & Finance

لوڈز لمیٹڈ کا 1.5 ارب روپے تک رائٹ ایشو لانے پر غور
لوڈز لمیٹڈ کے بورڈ آف ڈائریکٹرز نے ورکنگ کیپٹل اور کاروبار میں توسیع کے لیے عام شیئرز کے ممکنہ رائٹ ایشو کے ذریعے 1.5 ارب روپے تک فنڈز اکٹھا کرنے کی منظوری دے دی ہے۔

آٹو پارٹس بنانے والی لسٹڈکمپنی نے یہ پیشرفت جمعہ کو پاکستان اسٹاک ایکسچینج (پی ایس ایکس) کو بھیجے گئے نوٹس میں بتائی۔

نوٹس کے مطابق، بورڈ نے فیصلہ کیا کہ کمپنی آئندہ قریب میں عام شیئرز کا رائٹ ایشو متعارف کرانے پر غور کر رہی ہے۔ ممکنہ رائٹ ایشو کی مجموعی مالیت، اگر بورڈ مناسب سمجھے، 1.5 ارب روپے تک ہوسکتی ہے جس کا اجرا فی شیئر زیادہ سے زیادہ 12.5 روپے کی قیمت پر کیا جائے گا۔

نوٹس میں مزید کہا گیا کہ رائٹ ایشو سے حاصل ہونے والے فنڈز بنیادی طور پر ورکنگ کیپٹل کی ضروریات پوری کرنے، مقامی و برآمدی مارکیٹس میں متوقع کاروباری توسیع سمیت دیگر مقاصد کے لیے استعمال کیے جائیں گے، جن کا حتمی تعین بورڈ آف ڈائریکٹرز کرے گا۔

بورڈ نے یہ بھی واضح کیا کہ رائٹ ایشو کی حتمی منظوری اور باضابطہ اعلان متعلقہ قوانین کے مطابق مناسب وقت پر کیا جائے گا۔

یاد رہے کہ لوڈز لمیٹڈ 1979 میں پاکستان میں ایک پرائیویٹ لمیٹڈ کمپنی کے طور پر قائم ہوئی تھی، جسے 1994 میں پبلک لمیٹڈ کمپنی کا درجہ دے دیا گیا۔ کمپنی ریڈی ایٹرز، ایگزاسٹ سسٹمز، شیٹ میٹل کمپوننٹس اور آٹو موبائل انڈسٹری کے دیگر پرزہ جات تیار اور فروخت کرتی ہے۔