Business Recorder - Business & Finance

اسٹاک ایکسچینج میں فروخت کا دباؤ برقرار، 100 انڈیکس تقریباً 1300 پوائنٹس گرگیا
پاکستان اسٹاک ایکسچینج (پی ایس ایکس) میں جمعہ کے روز منافع حاصل کرنے کے رجحان کے باعث مندی کا دباؤ برقرار رہا، کیونکہ سرمایہ کاروں نے ہفتے کے آغاز میں آنے والی تیز ی کے بعد منافع سمیٹنےکی کوشش کی۔ بینچ مارک کے ایس ای 100 انڈیکس میں تقریباً 1,300 پوائنٹس کی کمی ریکارڈ کی گئی۔

پورے کاروباری دن کے دوران منفی رجحانات غالب رہے، جس کے باعث کے ایس ای 100 انڈیکس انٹرا ڈے کے دوران کم ترین سطح  163,041.97  پوائنٹس  تک گر گیا۔

کاروبار کے اختتام پر بینچ مارک کے ایس ای 100 انڈیکس 1,286.28 پوائنٹس یا 0.78 فیصد کمی کے ساتھ 163,304.13 پوائنٹس پر بند ہوا۔

یاد رہے کہ جمعرات کو   بینچ مارک کے ایس ای 100 انڈیکس 1,962.87 پوائنٹس (1.18 فیصد) کی کمی  سے 164,590.41 پوائنٹس پر بند ہوا۔

بین الاقوامی سطح پر، ایشیائی حصص میں جمعہ کو تیزی دیکھی گئی کیونکہ وال سٹریٹ کی آمدنی اور امریکہ-چین تعلقات میں بہتری کے آثار نے سرمایہ کاروں کے جذبات کو فروغ دیا، جبکہ روسی سپلائرز پر امریکہ کی نئی پابندیوں کے بعد تیل کی قیمتوں میں کمی آئی۔

نیویارک میں کاروبار بند ہونے کے بعد انٹیل کے نتائج توقعات سے بہتر رہے، جس سے امریکہ میں مثبت آمدنی کی رپورٹس میں اضافہ ہوا۔ جاپان کا نِکئی شیئر گیج نئے وزیر اعظم کی تقریر سے قبل بڑھ گیا۔

امریکی حکومت کے شٹ ڈاؤن کے باعث زیادہ تر معاشی اعداد و شمار منظرنامے سے اوجھل ہو گئے ہیں، ایسے میں جمعہ کو جاری ہونے والے کنزیومر پرائس (مہنگائی) کے اعداد و شمار توجہ کا مرکز بن گئے ہیں تاکہ آئندہ ہفتے فیڈرل ریزرو کی پالیسی میٹنگ کے حوالے سے ممکنہ اشارے مل سکیں۔

سرمایہ کاروں کے اعتماد میں اس وقت مزید بہتری آئی جب وائٹ ہاؤس نے تصدیق کی کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ آئندہ ہفتے ایشیاء کے دورے کے دوران چینی صدر شی جن پنگ سے ملاقات کریں گے، جب کہ ٹیرف کی ڈیڈ لائن قریب آرہی ہے۔

ایم ایس سی آئی کے ایشیا پیسیفک کے وسیع انڈیکس (جس میں جاپان شامل نہیں) میں ابتدائی کاروبار کے دوران 0.5 فیصد اضافہ دیکھا گیا۔

جاپان کا نکئی اسٹاک انڈیکس 1.2 فیصد بڑھ گیا۔

دریں اثناء انٹربینک مارکیٹ میں جمعے کے روز امریکی ڈالر کے مقابلے میں پاکستانی روپیہ  کی قدر میں معمولی اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔ اسٹیٹ بینک آف پاکستان (ایس بی پی) کے مطابق کاروبار کے اختتام پر مقامی کرنسی ڈالر کے مقابلے میں ایک پیسے کے اضافے کے ساتھ 281.02 روپے پر بند ہوئی۔