Business Recorder - Opinion

عروج اور تباہی کے بیچ
ہم اس مرحلے پر پہنچ چکے ہیں جہاں سرمایہ کار یہ طے نہیں کر پا رہے کہ اُنہیں کس چیز کا زیادہ خوف ہے، اگلے منافع بخش اضافے سے محروم رہ جانے یا اس وقت پھنس جانے جب (سرمایہ کاری کا) بلبلہ پھٹ جائے۔

گزشتہ چند ہفتوں میں عالمی منڈیوں کی خوش فہمی کے نیچے دبی گہری بےچینی بےنقاب ہوئی ہے۔ وہی سرمایہ کار جنہوں نے امریکی ٹیکنالوجی کے شعبے میں مصنوعی ذہانت سے جڑے اضافے کا پیچھا کیا، سونا نئی بلند ترین سطحوں تک چڑھتے دیکھا، اور بلند قدروں پر پُراعتماد بیٹھے رہے ، اب ہر چیز پر دوبارہ غور کر رہے ہیں۔

یہی ہے خزاں 2025 کا مرکزی مارکیٹ موضوع، جسے روئٹرز کے ممتاز ایڈیٹر ایٹ لارج مارک ڈولن نے FOMO ( محرومی کے خوف) اور FOWO ( مکمل تباہی کے خوف) کے درمیان رسہ کشی قرار دیا ہے۔ تاجر اس وقت الجھن کا شکار ہیں، دیر مرحلہ اضافے کی سواری کے جوش اور اگلے اچانک دھڑام سے گرنے کے خوف کے بیچ۔

یہ اس لیے نہیں کہ منافع گر گئے ہیں، نہ ہی اس لیے کہ فیڈرل ریزرو نے پالیسی میں زیادہ یا کم تبدیلی کر دی ہے، بلکہ اس لیے کہ ناقابلِ شکست رفتار کا تاثر کناروں سے ٹوٹنے لگا ہے۔ جو کبھی تیز رفتاری دکھائی دیتی تھی، اب تھکن سی محسوس ہو رہی ہے۔ جو کبھی بریک آؤٹ لگتا تھا، اب جال سا بن گیا ہے۔

بل مارکیٹ کا مقدمہ کہانیوں کے سہارے پر کھڑا تھا، ضوابط میں نرمی، ٹیکس میں رعایتیں، جنریٹیو اے آئی سے پیداوار کے معجزے، اور ٹرمپ صدارت 2.0 کا وہ تصور جو امریکی صنعتی پالیسی کی ایک نئی لہر چھوڑ دے، محصولات کی پروا کیے بغیر۔ امریکہ میں ایس اینڈ پی 500 اور نیس ڈیک نے موسمِ گرما میں تاریخی ریلی دکھائی، چپ (سیمی کنڈکٹر) بنانے والی کمپنیوں، سافٹ ویئر کمپنیوں اور کرپٹو سے وابستہ حصص نے ایک دوسرے کے عروج کا سہارا لیا۔ وِکس انڈیکس نیچے آیا، سونا اوپر گیا اور خطرہ گویا پھر غیرمتعلق ہو گیا۔

لیکن پسِ منظر میں دراڑیں گہری ہونے لگیں

امریکی علاقائی بینک ایک بار پھر جانچ کے دائرے میں ہیں۔ زائنس بینک کارپوریشن میں 5 کروڑ ڈالر کے قرض نقصان اور ویسٹرن الائنس بینک کارپ میں قرض گیر فراڈ کے انکشاف کے بعد سرمایہ کار یہ دیکھ رہے ہیں کہ کیا کریڈٹ رسک دوبارہ سر اٹھا رہا ہے، باوجود اس کے کہ بڑے ذخائر پہلے ہی بنائے جا چکے تھے۔

اسی دوران فیڈرل ریزرو نے اپنی آئندہ پالیسی سمت پر غیر یقینی کا عندیہ دیا، شرح سود میں کمی کے امکان کو برقرار رکھتے ہوئے یہ واضح کیا کہ پالیسی تاحال “قدغن زدہ” ہے۔ یہی وہ مرحلہ ہے جہاں فومو آہستہ آہستہ ڈولن کے فووؤ میں بدلنے لگتا ہے۔

محرومی کا خوف طاقتور جذبہ ہے، مگر تباہی کا خوف جبلّی ہے۔ مختلف اثاثہ جاتی منڈیوں کی حالیہ قیمتوں کی حرکات بتا رہی ہیں کہ ہم دونوں کے درمیان کشمکش کے عین بیچ ہیں۔ وہ منڈیاں جو فیڈ کی شرح کمی اور اے آئی سے غیر معمولی آمدنی پر انحصار کیے بیٹھی تھیں، اس ہفتے رک گئیں، جب روئٹرز نے تاخیر سے جاری ہونے والی ستمبر افراطِ زر رپورٹ اور کریڈٹ اسپریڈ میں “انتہائی معمولی” فرق پر سرمایہ کاروں کی بےچینی کو نمایاں کیا، جو محرومی کے خوف سے مکمل تباہی کے خوف کی جانب جھکاؤ کی ایک اور علامت ہے۔

یہ تاحال فروخت کا رجحان نہیں۔ نہ ہی رجعتِ عمل۔ لیکن یہ ایک توقف ضرور ہے، وہ چیز جو ایسی منڈیوں میں بہت جلد ناپید ہو جاتی ہے جہاں تاجروں کو ہر گراوٹ پر خریدنے کی عادت پڑ چکی ہو۔ ایس اینڈ پی کا نئی بلند سطح برقرار نہ رکھ پانا، نیس ڈیک کا سیمی کنڈکٹرز کی سست روی کے بعد ٹھہر جانا، اور چھوٹی کمپنیوں پر دباؤ کا بڑھنا، سب ایک غیرسمتی میدانِ جنگ کی نشاندہی کرتے ہیں۔ نہ تیز اضافہ، نہ تیز گراوٹ۔ ایک ٹھہرا ہوا مقابلہ۔

اور ایسے مقابلے میں سوال یہ نہیں ہوتا کہ کون سا فریق طاقتور ہے، بلکہ یہ کہ پہلے صبر کس کا ٹوٹتا ہے۔

یہ کشمکش سب سے زیادہ نمایاں سونے میں دکھائی دیتی ہے۔ یہ روایتی محفوظ پناہ گاہ تیسرے سہ ماہی میں کئی نئی بلند سطحوں سے گزری، پہلے مرکزی بینکوں کی خریداری اور جغرافیائی کشیدگیوں کے باعث، پھر فیڈ کی ممکنہ کمی اور کمزور ڈالر کی توقعات پر۔ مگر واپسی بھی اتنی ہی تیز رہی۔

سونا اب پہلی بار اگست کے آخر کے بعد اپنی 20 روزہ اوسط سے نیچے آ چکا ہے، رفتار کمزور ہو رہی ہے حالانکہ حقیقی شرحیں مستحکم ہیں۔ مگر یہ کمی کسی خاص محرک کے بغیر آئی (سوائے شاید بھارت کی دیوالی تعطیلات کے)، یعنی موسیقی رکی نہیں، بس اٹک گئی۔ 4400 ڈالر کی سطح برقرار نہ رکھ پانا، جو 4600 ڈالر کی راہ صاف کرنے والی سمجھی جا رہی تھی، اب سونا 4000 ڈالر کی سطح سے نیچے آنے کے بعد منڈی پر خطرے کے بادل منڈلا رہے ہیں۔

اہم بات یہ ہے کہ وہ جغرافیائی خطرات جنہوں نے سونا اوپر دھکیلا، ابھی ختم نہیں ہوئے۔ چین اور امریکہ ایک نئے، کہیں زیادہ شدید تجارتی تنازع کی دہلیز پر ہیں۔ مشرقِ وسطیٰ میں کشیدگی بھی ابھی باقی ہے۔ اور پھر امریکی حکومت کی بندش کا خطرہ، جس کا کوئی اختتام نظر نہیں آ رہا، ڈالر کو مزید کمزور اور عالمی سطح پر مرکزی بینکوں کو تنوع کی طرف مائل کر رہا ہے۔ نتیجتاً سونے کے تاجر اس وقت دو حصوں میں بٹے ہیں ، ایک طرف وہ جو اگلے بحران سے بچاؤ چاہتے ہیں، دوسری جانب وہ جو منافع سمیٹنے کے خواہاں ہیں قبل اس کے کہ استحکام تمام اتار چڑھاؤ کا بخار اتار دے۔

یہی وہ رسہ کشی ہے جسے فومو  بمقابلہ فووؤ ( محرومی کے خوف اور تباہی کے خدشے کی کشمکش) کہا جا رہا ہے۔

ایک طرف وہ گروہ ہے جو اب بھی نرمی سے اترتی معیشت میں بہتری دیکھتا ہے۔ ان کا موقف ہے کہ مہنگائی میں کمی سے فیڈ کو 2026 تک شرحیں کم کرنے کی گنجائش ملے گی۔ اس صورت میں موجودہ ایکویٹی قدریں قابلِ جواز رہتی ہیں، ٹیکنالوجی حصص اپنی مضبوط آمدنی اور اے آئی سرمایہ کاری کی بدولت اب بھی برتری رکھتے ہیں، اور سونا بجٹ خساروں اور مرکزی بینکوں کی مسلسل خریداری کے باعث طویل مدتی دفاعی اثاثہ بنا رہتا ہے۔

دوسری جانب وہ ہیں جو پوزیشننگ، قرض اور لیکویڈیٹی پر نگاہ رکھے ہوئے ہیں، اور فکرمند ہیں کہ یہ چکر مختلف ہے۔ ان کے نزدیک قدریں خطرات کو پوری طرح نہیں سمو رہیں، امریکی مالی پالیسی لچک کھوتی جا رہی ہے، اور حقیقی جھٹکا اُن عوامل سے آ سکتا ہے جو تاحال قیمتوں میں شامل ہی نہیں۔ سونے کا دباؤ میں آ جانا، باوجود اس کے کہ عالمی غیر یقینی برقرار ہے، انہی کے نزدیک کوئلے کی کان میں چڑیا کی طرح ایک ابتدائی انتباہ ہے۔

یہ کسی تباہی کی پیش گوئی نہیں، نہ ہی استقامت کا جشن۔ یہ صرف اس حقیقت کا اعتراف ہے کہ منڈیاں اب وضاحت کی آخری حد پر کام کر رہی ہیں۔ اور جب قیمتوں کی حرکات بیانیہ کی یقین دہانی سے ہٹنے لگیں، تو عموماً اس کا مطلب ہوتا ہے کہ کوئی بڑی تبدیلی قریب ہے۔

فومو اور فووؤ کی یہ کشمکش محض نفسیاتی نہیں بلکہ ساختی نوعیت کی ہے۔ یہ بگڑی ہوئی قیمتوں کی تلاش، لیکویڈیٹی پر انحصار کرنے والی تجارتی ثقافت، اور ایک ایسے عالمی معاشی نظام کی عکاسی کرتی ہے جہاں جغرافیائی سیاسی دباؤ اقتصادی منطق کو دھندلا دیتے ہیں۔ نتیجہ یہ ہے کہ منڈی ٹوٹنے سے تو انکاری ہے، مگر اوپر اٹھنے سے بھی خوف زدہ۔

اور یہی کیفیت اس لمحے کو خطرناک بناتی ہے۔ کیونکہ جب سمت غائب ہو، تو اتار چڑھاؤ دو انتہاؤں میں بدل جاتا ہے۔ یا تو کوئی محرک، اعداد و شمار، پالیسی یا بیرونی جھٹکا، توازن بگاڑ دیتا ہے اور معاملہ سلجھ جاتا ہے، یا پھر کشیدگی اتنی بڑھ جاتی ہے کہ معمولی چنگاری بھی غیر متناسب نقصان کا باعث بن جاتی ہے۔

فی الحال تاجر  ہر کمی پر خریداری اور ہر تیزی پر فروخت کا سلسلہ جاری رکھیں گے۔مگر ہر ناکام بریک آؤٹ، ہر ہلکی سی بحالی اور ہر محدود دائرے میں سمٹتی سرگرمی یہ یاد دہانی ہے کہ یہ اب رفتار نہیں رہی، محض ردِعمل ہے۔

منڈیاں خدشات کی دیوار چڑھ سکتی ہیں، مگر اس وقت نہیں جب انہیں یہ بھی یقین نہ ہو کہ دیوار کس سمت جھکی ہے۔

کاپی رائٹ: بزنس ریکارڈر، 2025