Business Recorder - Business & Finance

اسلامی و ڈیجیٹل بینکنگ میں تیزی کیلئے ریگولیٹرز، بینکوں اور ٹیکنالوجی اداروں میں تعاون ضروری قرار
اسٹیٹ بینک آف پاکستان  اور کمرشل بینکوں کے سینئر نمائندوں نے پاکستان میں اسلامی اور ڈیجیٹل بینکنگ کی تبدیلی کو تیز کرنے کے لیے ریگولیٹرز، بینکوں اور ٹیکنالوجی شراکت داروں کے درمیان مزید موثر تعاون ضروری قرار دیا ہے۔

یہ بات انہوں نے  نیکسٹ جن اسلامک بینکنگ اِن پاکستان  2025 کے عنوان سے کراچی میں منعقدہ  خصوصی فورم میں کہی، جس کا اہتمام ٹی ایم سی پرائیویٹ لمیٹڈ اور ازینٹیو سافٹ ویئر نے کیا تھا۔

شرکاء نے اس بات پر زور دیا کہ ملک بھر کے مالیاتی اداروں کو جدید خطوط پر استوار کرنے، بدلتے ہوئے ریگولیٹری تقاضوں کو پورا کرنے اور اسلامی بینکنگ کی ترقی کو تیز کرنے کے لیے ٹھوس اقدامات کیے جائیں۔

ڈائریکٹر اسلامی فنانس پالیسی ڈیپارٹمنٹ اسٹیٹ بینک  ڈاکٹر زاہدالرحمن کھوکھر نے کہاکہ پاکستان کے بینکنگ شعبے کا مستقبل اس بات پر منحصر ہے کہ ہم جدت، تعمیل اور شمولیت کو کس حد تک مؤثر طریقے سے یکجا کرتے ہیں۔

اسٹیٹ بینک کا ویژن 2025 ایسے مالیاتی نظام کی تشکیل پر مرکوز ہے ، جو شریعت کے مطابق ڈیجیٹل طور پر مستحکم اور معاشرے کے تمام طبقات کے لیے قابلِ رسائی ہو۔

انہوں نے کہاکہ اگر ریگولیٹرز، مالیاتی ادارے اور ٹیکنالوجی فراہم کرنے والے ادارے باہمی تعاون کو فروغ دیں تو ہم ایک مضبوط اور مستقبل کے لیے تیار بینکنگ شعبہ قائم کر سکتے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ اسلامی بینکنگ اور شریعہ کمپلائنس کے شعبوں سے تعلق رکھنے والے صنعت کے ماہرین نے کامیاب تجربات اور ایک جدید، مؤثر اور اختراعی بینکنگ نظام کے قیام کے روڈ میپ پر گفتگو کی۔

اکاؤنٹنگ اینڈ آڈٹنگ آرگنائزیشن فار اسلامک فنانشل انسٹی ٹیوشنز (اے اے او آئی ایف آئی) کے پرنسپل ایڈوائزر ہارون تبریز نے  ملکی بینکنگ شعبے کو عالمی شریعہ معیارات کے مطابق رکھنے کے لیے معیاری طریقہ کار اور استعداد کار میں اضافے کی اہمیت پر زور دیا۔

بینک اسلامی پاکستان لمیٹڈ کے صدر و سی ای او رضوان عطا نے بڑے پیمانے پر شریعت کے مطابق ماڈلز کے نفاذ میں درپیش حکمتِ عملی کے چیلنجز اور عملی حل پر روشنی ڈالی اور بینک اسلامی کے کیس اسٹڈی پیش کی۔

میـزان بینک لمیٹڈ کے گروپ ہیڈ و سینئر ایگزیکٹو نائب صدر (ایس ای وی پی) احمد علی صدیقی نے روایتی بینکنگ سے اسلامی بینکنگ میں منتقلی کے عمل کے دوران میـزان بینک کے تجربات شیئر کیے۔

کاپی رائٹ بزنس ریکارڈر 2025