Business Recorder - World

شمالی کوریا کا جدید ترین ہتھیار نظام کا کامیاب تجربے کرنے کا دعویٰ
شمالی کوریا نے جمعرات کے روز اعلان کیا کہ اس نے ایک جدید ترین ہتھیار کے نظام کا کامیاب تجربہ کیا ہے، جس میں ہائپرسونک میزائل شامل ہیں۔ اس تجربے کا مقصد پیانگ یانگ کے دشمنوں کے خلاف اپنے دفاعی نظام کو مضبوط بنانا بتایا گیا ہے۔

جنوبی کوریا کی فوج کے مطابق یہ لانچ بدھ کے روز ریکارڈ کی گئی اور یہ کئی ماہ بعد شمالی کوریا کی جانب سے اس نوعیت کا پہلا تجربہ ہے۔ یہ تجربہ اس وقت ہوا ہے جب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سمیت دنیا کے کئی رہنما آئندہ ہفتے جنوبی کوریا میں ہونے والے ایک بڑے علاقائی سربراہی اجلاس میں شرکت کے لیے پہنچنے والے ہیں۔

شمالی کوریا کے اعلیٰ فوجی عہدیدار  پاک جونگ چون نے سرکاری خبر رساں ایجنسی کے سی این اے کو بتایا کہ یہ جدید ترین ہتھیار کا نظام ہمارے خود دفاعی تکنیکی صلاحیتوں میں مسلسل پیش رفت کا واضح ثبوت ہے۔

کے سی این اے کے مطابق اس تجربے کا مقصد ممکنہ دشمنوں کے خلاف اسٹریٹجک ڈیٹرنس  کی پائیداری اور مؤثریت میں اضافہ تھا۔

رپورٹ میں یہ بھی بتایا گیا کہ شمالی کوریا کے رہنما کم جونگ اُن نے اس تجربے میں شرکت نہیں کی۔

ریاستی میڈیا نے بتایا کہ دو ہائپرسونک میزائل دارالحکومت پیانگ یانگ کے جنوب سے داغے گئے، جنہوں نے ملک کے شمال مشرق میں اپنے مقررہ ہدف کو کامیابی سے نشانہ بنایا۔

تصاویر میں دکھایا گیا کہ میزائل فضا میں بلند ہوا، پھر ہدف پر جا کر دھماکے کے ساتھ مٹی اور دھوئیں کے بادلوں میں تبدیل ہوگیا۔

ہائپرسونک میزائل آواز کی رفتار سے پانچ گنا زیادہ تیزی سے سفر کرتے ہیں اور دورانِ پرواز سمت تبدیل کرنے کی صلاحیت رکھتے ہیں، جس کے باعث انہیں ٹریک کرنا یا روکنا انتہائی مشکل ہوتا ہے۔