Business Recorder - Business & Finance

ڈالر کے مقابلے روپے کی قدر میں معمولی اضافہ
انٹربینک مارکیٹ میں جمعرات کو امریکی ڈالر کے مقابلے میں پاکستانی روپیہ معمولی بہتری کے ساتھ 0.01 فیصد مضبوط ہوا۔

اسٹیٹ بینک آف پاکستان (ایس بی پی) کے مطابق کاروبار کے اختتام پر مقامی کرنسی 2 پیسے اضافے کے بعد 281.03 روپے فی ڈالر پر بند ہوئی۔

یاد رہے کہ بدھ کو مقامی کرنسی 281.05 روپے پر بند ہوئی تھی۔

عالمی سطح پر جمعرات کو ڈالر مستحکم رہا کیونکہ سرمایہ کار جمعہ کو جاری ہونے والے امریکی صارف افراطِ زر کے اعدادوشمار کے منتظر رہے اور ساتھ ہی واشنگٹن اور بیجنگ کے درمیان تجارتی محصولات (ٹیرف) سے متعلق تناؤ کو بھی مدنظر رکھا۔

ین کی قدر امریکی ڈالر کے مقابلے میں ایک ہفتے کی کم ترین سطح تک گر گئی، کیونکہ مارکیٹ جاپان کی نئی وزیرِاعظم سانائے تاکائچی کے متوقع بڑے معاشی پیکیج کی تفصیلات کی منتظر رہی۔ تجزیہ کاروں کے مطابق تاکائچی مالی اور مالیاتی نرمی کی حامی سمجھی جاتی ہیں۔

برطانوی پاؤنڈ دباؤ میں رہا کیونکہ بدھ کو جاری ہونے والے برطانیہ کے اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ ماہ صارف افراطِ زر 3.8 فیصد پر برقرار رہا جو ماہرینِ معیشت کی توقعات کے برخلاف تھا جنہوں نے اضافے کی پیش گوئی کی تھی۔

اعدادوشمار جاری ہونے کے بعد تاجروں نے بینک آف انگلینڈ کی جانب سے دسمبر کی میٹنگ تک شرحِ سود میں کمی کے امکانات کو 46 فیصد سے بڑھا کر 75 فیصد تک کر دیا، تاہم جمعرات کو یہ امکان کم ہو کر 61 فیصد رہ گیا۔

امریکی ڈالر انڈیکس جمعرات کی صبح 0.05 فیصد اضافے  سے 98.979 کی سطح پر پہنچ گیا۔

تیل کی قیمتیں، جو زرِمبادلہ کے توازن کا ایک اہم اشارہ سمجھی جاتی ہیں، جمعرات کو 4 فیصد سے زائد بڑھ گئیں، یہ اضافہ گزشتہ سیشن کے رجحان کو برقرار رکھتے ہوئے اُس وقت دیکھا گیا جب امریکہ نے یوکرین جنگ کے تناظر میں روس کی بڑی کمپنیوں روزنیفٹ اور لوک آئل پر پابندیاں عائد کیں۔

برینٹ کروڈ فیوچرز 2.71 ڈالر یا 4.3 فیصد اضافے کے ساتھ فی بیرل 65.30 ڈالر پر جبکہ امریکی ویسٹ ٹیکساس انٹرمیڈیٹ کروڈ فیوچرز 2.56 ڈالر یا 4.4 فیصد بڑھ کر فی بیرل 61.06 ڈالر پر ریکارڈ کیے گئے۔

جمعرات کو انٹربینک مارکیٹ میں ڈالر کے نرخ:

قیمت خرید: 281.03 روپے
قیمت فروخت: 281.22 روپے