Business Recorder - Pakistan

حکومت کو سیلاب کے باوجود ترقی کی شرح 3.5 فیصد رہنے کی توقع
وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ پاکستان اس مالی سال میں آئی ایم ایف سے 1.2 ارب امریکی ڈالر وصول کرنے کی توقع رکھتا ہے اور اقتصادی ترقی کی شرح 3.5 فیصد تک پہنچ سکتی ہے، جس کی بنیاد اصلاحات میں پیش رفت اور ملک کی اقتصادی استحکام کی عالمی سطح پر پہچان پر ہے۔

اورنگزیب نے سی جی ٹی این امریکہ کو بتایا کہ پاکستان کی معیشت بحالی کی علامات دکھا رہی ہے، مہنگائی سنگل ڈیجٹ تک گر گئی ہے اور مالیاتی پالیسی میں نرمی آئی ہے۔ انہوں نے تصدیق کی کہ آئی ایم ایف کے ساتھ عملے کی سطح پر معاہدہ طے پا گیا ہے، جس کے تحت آئی ایم ایف کی منظوری کے بعد پاکستان کو 1.2 ارب امریکی ڈالر  حاصل ہوجائینگے۔

انہوں نے بتایا کہ ستمبر 2024 میں آئی ایم ایف کی مدد نے پاکستان کی 370 ارب ڈالر کی معیشت کو مستحکم کرنے میں مدد دی اور کرنسی کی استحکام میں کردار ادا کیا۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کی مجموعی ملکی پیداوار (جی ڈی پی) پچھلے سال 3 فیصد بڑھ گئی، جب کہ موجودہ مالی سال کے لیے اصل ہدف 4 فیصد سے زائد تھا۔ انہوں نے کہا کہ حالیہ سیلابوں کی وجہ سے کچھ ترقی متاثر ہو سکتی ہے، لیکن ہمیں امید ہے کہ تقریباً 3.5 فیصد ترقی حاصل کی جا سکے گی، اور زرعی اور دیگر قدرتی آفات سے متاثرہ شعبوں میں بحالی کے اقدامات جاری ہیں۔

وزیر خزانہ نے کہا کہ موسمیاتی تبدیلی پاکستان کے لیے ایک سنگین مسئلہ ہے، کیونکہ بار بار آنے والے سیلاب اہم فصلوں جیسے چاول اور کپاس کو متاثر کرتے ہیں۔

محمد اورنگزیب نے پاک-چین اقتصادی راہداری (سی پیک) کے دوسرے مرحلے کی کامیابی پر روشنی ڈالی، جس کے تحت حال ہی میں بیجنگ میں 24 مشترکہ منصوبوں کے معاہدے کیے گئے۔ دوسرا مرحلہ نجی شعبے کی سرمایہ کاری کے ذریعے بنیادی ڈھانچے سے آمدنی پیدا کرنے پر مرکوز ہے، جس میں معدنیات، زراعت، آئی ٹی، مصنوعی ذہانت اور دوائیوں کے شعبے شامل ہیں۔ انہوں نے ایک ٹرک ٹائر مینوفیکچرنگ مشترکہ منصوبے کی مثال دی جو اب اپنی پیداوار کا 80 فیصد برآمد کرتا ہے اور ممکنہ طور پر ہانگ کانگ اسٹاک ایکسچینج میں لسٹ ہو سکتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ ساختی اصلاحات میں پیش رفت ہوئی ہے، جس میں ٹیکسیشن، توانائی اور عوامی مالیات شامل ہیں، جبکہ نجکاری کے اقدامات بھی آگے بڑھ رہے ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ اس مالی سال میں نجکاری کی فہرست میں شامل پہلا بینک کامیابی کے ساتھ منتقل کر دیا گیا اور پاکستان کی قومی ایئرلائن کی نجکاری بھی سال کے آخر تک  متوقع ہے۔

وزیر خزانہ  نے کمرشل مارکیٹ تک رسائی پر بھی روشنی ڈالی، جس میں مشرق وسطیٰ کے بینک سے قرضے اور چین کی مارکیٹ کے لیے پہلا پانڈا بانڈ جاری کرنے کے منصوبے شامل ہیں۔ ڈیجیٹل ٹرانسفارمیشن اولین ترجیح ہے، جس کے تحت نقد لین دین کی دستاویز سازی، ٹیکس وصولیوں میں بہتری اور حکومتی ادائیگی کے نظام کو بہتر بنانے کے اقدامات کیے جا رہے ہیں۔ پاکستان نے امریکہ کے ساتھ ٹیرف معاہدے کامیابی سے مذاکرات کیے ہیں، جس سے خاص طور پر ہوم ٹیکسٹائل کے شعبے کے برآمد کنندگان مستفید ہوئے ہیں۔

محمد اورنگزیب نے کہا کہ عالمی تجارتی چیلنجز، بشمول امریکی ٹیرف، پاکستان کے لیے شراکت داروں کو متنوع بنانے کے مواقع فراہم کرتے ہیں، جس میں وسطی ایشیائی ممالک کے ساتھ تعلقات شامل ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کی اقتصادی کامیابیوں کو عالمی سطح پر بھی سراہا گیا ہے۔ تین بڑی بین الاقوامی کریڈٹ ریٹنگ ایجنسیوں نے پاکستان کی کریڈٹ ریٹنگ میں بہتری کی ہے۔ پچھلے مالی سال میں ملک کی جی ڈی پی 3 فیصد بڑھی اور اس سال کا ہدف 4 فیصد سے زائد ترقی کا تھا۔

انہوں نے حالیہ کامیابی کی بھی نشاندہی کی کہ متحدہ عرب امارات کی نامزد انٹرنیشنل ہولڈنگ کمپنی (آئی ایچ سی) نے سرکاری ملکیتی فرسٹ ویمن بینک لمیٹڈ (ایف ڈبلیو بی ایل) میں اکثریتی حصہ حاصل کر لیا۔

بہتر اقتصادی اشاریے پاکستان کو بین الاقوامی مالیاتی مارکیٹ میں واپس جانے کے قابل بنا رہے ہیں۔ محمد اورنگزیب نے کہا کہ ہم نے تقریباً ڈھائی سال کے وقفے کے بعد دوبارہ مشرق وسطیٰ کے بینک سے قرضہ لیا، اور اب ملک چینی مارکیٹ کے لیے اپنے پہلے پانڈا بانڈ۔ رنمینبی کے بانڈز  جاری کرنے کی تیاری کر رہا ہے۔