Business Recorder - World

یوکرینی صدر زیلینسکی دفاعی مذاکرات کیلئے سویڈن کا دورہ کریں گے
یوکرین کے صدر وولودیمیر زیلینسکی بدھ کے روز سویڈن کا دورہ کریں گے جہاں وہ وزیراعظم اُلف کرسٹر سن سے شہر لنشوپنگ میں ملاقات کریں گے۔ سویڈن کی حکومت کے جاری کردہ بیان کے مطابق دونوں رہنما ایک کمپنی کا دورہ بھی کریں گے۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ وزیراعظم اور صدر زیلینسکی مشترکہ پریس کانفرنس کریں گے جس میں دفاعی برآمدات سے متعلق اہم اعلان کیا جائے گا۔

تاہم بیان میں اس کمپنی کا نام نہیں بتایا گیا جس کا دونوں رہنما دورہ کریں گے، اور وزیراعظم کے دفتر کے ترجمان نے فی الحال تبصرے کی درخواست کا جواب نہیں دیا۔

لنشوپنگ دفاعی ٹھیکیدار کمپنی ساب  کا پیداواری مرکز ہے، جو جے اے ایس 39 گریپن فائٹر جیٹ، گلوبل آئی نگرانی طیارہ، میزائل نظام، اینٹی ٹینک ہتھیار اور دیگر دفاعی آلات تیار کرتی ہے۔

اس ماہ کے آغاز میں، وزیراعظم کرسٹر سن نے کہا تھا کہ اُنہوں نے کوپن ہیگن میں یورپی رہنماؤں کی ملاقات کے دوران صدر زیلینسکی کے ساتھ کیف کی ساب کے گریپن جنگی طیاروں میں دلچسپی پر بات چیت کی تھی۔

بدھ کے روز ساب کے ترجمان نے اس تقریب سے متعلق تمام سوالات کے جواب کے لیے حکومت سے رجوع کرنے کا کہا تھا۔