Business Recorder - Pakistan

انصاف کی جلد فراہمی کیلئے آن لائن پبلک پورٹل متعارف
سپریم کورٹ نے  عوام کو انصاف کی جلد فراہمی کیلئے  نیا آن لائن پبلک پورٹل متعارف کرادیا ہے، جو چیف جسٹس آف پاکستان کی خصوصی ہدایات پر تیار کیا گیا ہے۔

یہ پورٹل سپریم کورٹ کی سرکاری ویب سائٹ پر  Public Portal کے عنوان سے دستیاب ہے اور یہ عوام اور عدلیہ کے درمیان رابطے کو مضبوط بنانے کے لیے ایک مربوط آن لائن نظام کے طور پر کام کر رہا ہے۔

پورٹل کے کیس انفارمیشن سیکشن کے ذریعے صارفین اب نام، کیس نمبر یا درخواست کی نوعیت کے ذریعے اپنے مقدمات کی تفصیلات حاصل کر سکتے ہیں، جو پہلے کاغذی کارروائی اور بار بار عدالت کے چکر لگانے کا متقاضی تھا۔

سپریم کورٹ سے براہ راست رہنمائی کے لیے ہیلپ لائن 1818 قائم کی گئی ہے، جس کے ذریعے عوام طریقہ کار سے متعلق سوالات پوچھ سکتے ہیں، فوری مدد حاصل کر سکتے ہیں یا کسی تکنیکی مسئلے کا حل تلاش کر سکتے ہیں۔

عوامی فہم کو بہتر بنانے کے لیے  جامع عمومی سوالات  سیکشن بھی شامل کیا گیا ہے، جس میں قانونی اصطلاحات، درخواستوں کے اندراج اور سماعت کے طریقہ کار کی آسان زبان میں وضاحت کی گئی ہے۔ یہ سہولت خاص طور پر ان افراد کے لیے مفید ہے جن کے پاس وکیل موجود نہیں ہوتا۔

درخواستوں کی حیثیت سے متعلق سیکشن میں افراد کیس کی جلد سماعت ، عمومی التوا کی درخواستیں  اور ویڈیو لنک پر دائر درخواستوں کی حقیقی وقت میں نگرانی کر سکتے ہیں۔

صارفین کو ان کی درخواست کے موجودہ مرحلے، آئندہ اقدامات یا نتیجے سے متعلق فوری اپ ڈیٹس موصول ہوتی ہیں، جس سے کاغذی خط و کتابت اور تاخیر میں کمی آتی ہے۔

شکایات اور انکوائری ماڈیول کو ادارہ جاتی احتساب اور عوامی شمولیت کے فروغ کے لیے بنایا گیا ہے۔ اس کے ذریعے صارفین اپنی شکایات درج کرا سکتے ہیں، تجاویز دے سکتے ہیں یا نظام کی بہتری کے لیے رائے پیش کر سکتے ہیں۔

بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کے لیے ایک علیحدہ اوورسیز لٹیگنٹس پورٹل بھی فراہم کیا گیا ہے، جو انہیں اپنے مقدمات کی  معلومات اپ ڈ یٹ، درخواستیں جمع کرانے اور عدالت سے محفوظ آن لائن رابطے کی سہولت دیتا ہے۔

اسی پلیٹ فارم پر اینٹی کرپشن رپورٹنگ کا  الگ نظام بھی متعارف کرایا گیا ہے، جس کے تحت عوام بدعنوانی یا غیر اخلاقی رویے کی خفیہ اطلاع دے سکتے ہیں۔ یہ اقدام عدلیہ کے اندر شفافیت اور بدعنوانی کے خلاف زیرو ٹالرنس پالیسی کی عکاسی کرتا ہے۔

یہ پورٹل پاکستان کے عدالتی نظام میں شفافیت، شراکت اور سہولت کے ایک نئے دور کا آغاز ہے، جس کا مقصد یہ ہے کہ انصاف صرف فراہم نہ کیا جائے بلکہ وہ قابل فہم، قابل رسائی اور عوام کی نظر میں موجود بھی ہو۔

سپریم کورٹ اب صرف ایک اعلیٰ ادارہ نہیں بلکہ عوام کا شراکت دار بنتی جا رہی ہے، جو شفاف اور جوابدہ طرزِ انصاف کو فروغ دے رہی ہے۔