Business Recorder - Business & Finance

اسٹاک ایکسچینج میں تیزی کا رجحان برقرار، 100 انڈیکس میں 1100 سے زائد پوائنٹس کا اضافہ
پاکستان اسٹاک ایکسچینج (پی ایس ایکس) میں منگل کو  بھی زبردست تیزی کا رجحان غالب رہا جس کے نتیجے میں بینج مارک کے ایس ای 100 انڈیکس میں 1100 سے زائد پوائنٹس کے اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔

کاروباری سیشن کے دوران دن بھر مثبت رجحان دیکھا گیا جس سے انڈیکس ٹریڈنگ کے دوران ایک موقع پر 168,414.13  پوائنٹس پر جاپہنچا۔

کاروبار کے اختتام پر کے ایس ای 100 انڈیکس 1,103.93 پوائنٹس یا 0.66 فیصد اضافے سے167,346.83 پوائنٹس پر بند ہوا۔

تیزی کا رجحان زیادہ تر بینک الحبیب لمیٹڈ (بی اے ایچ ایل )، فوجی فرٹیلائزر کمپنی (ایف ایف سی)، ایم سی بی، آئل اینڈ گیس ڈیولپمنٹ کمپنی (او جی ڈی سی) اور پاکستان پیٹرولیم لمیٹڈ (پی پی ایل) کی شاندار کارکردگی سے تقویت حاصل کرتا رہا، جنہوں نے مجموعی طور پر بینچ مارک کے ایس ای 100 انڈیکس میں 830 پوائنٹس کا اضافہ کیا۔ تاہم بروکریج ہاؤس ٹاپ لائن سیکیورٹیز کی بعد از مارکیٹ رپورٹ کے مطابق اینگرو ہولڈنگز (اینگرو ایچ )، کے الیکٹرک ( کے ای ایل ) اور یونائیٹڈ بینک لمیٹڈ ( یو بی ایل) میں منافع کے حصول کے باعث فروخت کے رجحان نے مجموعی طور پر 161 پوائنٹس کی کمی کی۔

مارکیٹ کے شرکاء نے اس تیزی کو سرمایہ کاروں کے اعتماد کی بحالی اور اہم شعبوں میں مسلسل خریداری کے رجحان سے منسوب کیا، جو جغرافیائی سیاسی کشیدگی میں کمی اور بہتر معاشی اشاریوں کے باعث ممکن ہوا۔

اسٹیٹ بینک کی پیر کوجاری کردہ رپورٹ کے مطابق پاکستان کا کرنٹ اکاؤنٹ  ستمبر کے دوران 11 کروڑ ڈالر  سرپلس ریکارڈ کیا گیا جو گزشتہ مالی سال کے اسی مہینے میں ریکارڈ کیے گئے 5 کروڑ 20 لاکھ ڈالر کے خسارے کے برعکس ہے۔

یہ سرپلس بنیادی طور پر ترسیلاتِ زر میں نمایاں اضافے کے باعث سامنے آیاجو ماہِ ستمبر میں سالانہ 11 فیصد اضافے سے 3.18 ارب ڈالر تک پہنچ گئیں۔

یاد رہے کہ پیر کو پاکستان اسٹاک ایکسچینج (پی ایس ایکس) نے ہفتے کا آغاز زبردست تیزی کے ساتھ کیا، سرمایہ کاروں نے پاکستان اور افغانستان کے درمیان تاریخی سفارتی پیش رفت پر مثبت ردِعمل ظاہر کیا جس سے مارکیٹ کا مجموعی رجحان نمایاں طور پر بہتر ہوا۔

پیر کو کے ایس ای 100 انڈیکس  2,436.69 پوائنٹس (1.49 فیصد) کے زبردست اضافے سے 166,242.90 پوائنٹس پر بند ہوا تھا۔

بین الاقوامی سطح پر منگل کوایشیائی حصص میں اضافہ دیکھا گیا کیونکہ دنیا کی دو بڑی معیشتوں کے درمیان تجارتی کشیدگی میں ممکنہ نرمی کے امکانات نے سرمایہ کاروں کے اعتماد کو فروغ دیا، جبکہ جاپان کی آئندہ وزیراعظم کے طور پر سانائے تاکائچی کے تقریباً یقینی انتخاب نے نکئی انڈیکس کو ریکارڈ بلندی تک پہنچا دیا۔

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ وہ چینی صدر شی جن پنگ کے ساتھ ایک منصفانہ تجارتی معاہدہ طے پانے کی توقع رکھتے ہیں اور انہوں نے تائیوان کے معاملے پر کسی ممکنہ تصادم کے خدشات کو کم اہمیت دی ہے۔

گزشتہ چند ہفتوں کے دوران امریکہ اور چین کے درمیان تجارتی کشیدگی نے عالمی منڈیوں پر دباؤ ڈال رکھا تھا، تاہم اب سرمایہ کاروں کی توجہ اگلے ہفتے جنوبی کوریا میں ہونے والی اقتصادی کانفرنس کے موقع پر صدر ٹرمپ اور صدر شی کے متوقع ملاقات پر مرکوز ہے۔

اس امید نے کہ تجارتی تنازع کے حل کی راہ ہموار ہو سکتی ہے، سرمایہ کاروں کے اعتماد کو تقویت دی۔ ایم ایس سی آئی کے جاپان کے علاوہ ایشیا پیسیفک حصص کے وسیع ترین انڈیکس نے ساڑھے چار سال کی بلند ترین سطح کو چھوا اور آخری اطلاعات تک 0.94 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔

چین کے اسٹاکس میں 0.2 فیصد اضافہ ہوا، جبکہ ہانگ کانگ کا ہینگ سینگ انڈیکس ابتدائی کاروبار میں 1 فیصد بڑھ گیا۔

آسٹریلوی حصص میں بھی تیزی دیکھی گئی کیونکہ ملک نے امریکہ کے ساتھ سپلائی معاہدہ کرنے کے بعد سرمایہ کاروں نے ریئر ارتھ اور اہم معدنیات سے متعلق کمپنیوں کے حصص کی خریداری میں اضافہ کیا۔

دریں اثناء انٹر بینک مارکیٹ میں  منگل کے روز  امریکی ڈالر کے مقابلے میں  پاکستانی روپے کی قدر میں  معمولی بہتری ریکارڈ کی گئی۔ اسٹیٹ بینک آف پاکستان (ایس بی پی) کے مطابق کاروبار کے اختتام پر مقامی کرنسی 281.06 روپے پر بند ہوئی، جو کہ امریکی ڈالر کے مقابلے میں ایک پیسے کے معمولی اضافے کی عکاس ہے۔

آل شیئر انڈیکس پر کاروباری حجم 1.478 ارب سے بڑھ کر 1.819 ارب شیئرز تک پہنچ گیا، جبکہ حصص کی مجموعی مالیت گزشتہ سیشن کے 51.87 ارب روپے سے بڑھ کر 56.82 ارب روپے تک جا پہنچی۔

کے الیکٹرک لمیٹڈ 547.32 ملین شیئرز کے ساتھ حجم کے لحاظ سے سرفہرست رہی، جس کے بعد ورلڈ کال ٹیلی کام 260.92 ملین شیئرز کے ساتھ دوسرے اور بینک آف پنجاب 128.92 ملین شیئرز کے ساتھ تیسرے نمبر پر رہا۔

منگل کے روز مجموعی طور پر 486 کمپنیوں کے حصص کا لین دین ہوا، جن میں سے 216 کے شیئرز کی قیمت میں اضافہ، 229 کے شیئرز میں کمی اور 41 کے شیئرز کی قیمت میں کوئی تبدیلی نہیں آئی۔