Business Recorder - Pakistan

ویمن پرینیورشپ پلیٹ فارم کے قیام کا فیصلہ ، خواتین کی ایس ایم ایز میں شمولیت بڑھانے پر زور
وزیرِاعظم شہباز شریف کو پیر کے روز بریفنگ دی گئی کہ خواتین کو چھوٹے اور درمیانے درجے کے کاروبار (ایس ایم ایز) کے شعبے میں آگے لانے کے لیے  ویمن پرینیورشپ پلیٹ فارم“ قائم کیا جا رہا ہے۔

وزیرِاعظم آفس (پی ایم او) کے مطابق یہ بات چھوٹے اور درمیانے درجے کے کاروباروں کی ترقی اور سمیڈا (ایس ایم ای ڈی اے) کی تنظیمِ نو سے متعلق اجلاس کے دوران بتائی گئی، جس کی صدارت وزیرِاعظم نے کی۔

ویمن پرینیورشپ پلیٹ فارم مصنوعی ذہانت (اے آئی) پر مبنی ہوگا، جو خواتین کو کاروبار سے متعلق جامع معلومات فراہم کرنے کے ساتھ ساتھ انہیں رجسٹریشن، ٹیکس کے امور اور مہارتوں سے متعلق آگاہی میں بھی سہولت فراہم کرے گا۔

وزیرِاعظم آفس نے وزیرِاعظم کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ خواتین کی ایس ایم ایز  میں شمولیت بڑھانے کے لیے کیے گئے اقدامات قابلِ تعریف ہیں، اس منصوبے کے بارے میں آگاہی  میں اضافہ کیا جائے۔

اجلاس کو بتایا گیا کہ آزاد کشمیر اور گلگت بلتستان میں ایس ایم ایز  کی ترقی کے لیے دفاتر قائم کر دیے گئے ہیں، جنہیں عوام اور چیمبرز کی جانب سے مثبت پذیرائی مل رہی ہے۔

مزید بتایا گیا کہ سمیڈا کے لیے نجی شعبے کے ماہرین پر مشتمل ایک بورڈ تشکیل دیا گیا ہے، جبکہ چیف ایگزیکٹو آفیسر (سی ای او  ) کی تقرری آئندہ چند روز میں مکمل کر لی جائے گی۔

وزیرِاعظم نے سمیڈا کی تنظیمِ نو پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اس منصوبے پر عملدرآمد کے لیے  واضح ٹائم لائن مقرر کی جائے اور جلد از جلد اس پر عملدرآمد کو یقینی بنایا جائے۔