Business Recorder - Business & Finance

ملک میں 10ہزار ای وی چارجنگ اسٹیشنز کا ہدف : پیش رف کیلئے اٹک پٹرولیم کا شراکت داروں سے معاہدہ
پاکستان بھر میں الیکٹرک گاڑیوں (ای وی) کی چارجنگ انفرااسٹرکچر کی ترقی میں تعاون اور بہتری کے لیے اٹک پیٹرولیم لمیٹڈ نے ہواوے ٹیکنالوجیز پاکستان اور اس کے شراکت دار اے ای پاور کے ساتھ مفاہمتی یادداشت (ایم او یو) پر دستخط کیے ہیں۔

اس معاہدے کے تحت یہ تینوں ادارے ملکر ای وی چارجنگ اسٹیشنز کے قیام اور ملک میں الیکٹرک موبلٹی کے فروغ کے لیے کام کریں گے۔

یہ شراکت داری ایک پائیدار، توانائی کی بچت پر مبنی ٹرانسپورٹیشن نظام کی تشکیل میں کردار ادا کرے گی، ساتھ ہی کاربن کے اخراج میں کمی اور صاف توانائی کے قومی اقدامات کو تقویت دے گی۔

پاکستان میں ای وی انفرااسٹرکچر کی ترقی حالیہ برسوں میں تیزی سے بڑھی ہے، جہاں سرکاری و نجی شعبے صاف ٹرانسپورٹیشن میں دلچسپی کا مظاہرہ کر رہے ہیں۔

سرکاری رپورٹس کے مطابق ملک بھر میں ای وی چارجنگ اسٹیشنز قائم کرنے میں دلچسپی رکھنے والے 3,800 سے زائد سرمایہ کاروں اور کمپنیوں نے اظہار کیا ہے، جن میں سے 70 سے زیادہ کو لائسنس جاری کیے جا چکے ہیں اور کئی اسٹیشنز فعال ہو چکے ہیں۔

حکومت کی قومی الیکٹرک وہیکل پالیسی (2025–2030) کا ہدف 2030 تک  10ہزار  ای وی چارجنگ اسٹیشنز قائم کرنا ہے، جس کے لیے سرمایہ کاری کی حوصلہ افزائی کے طور پر ٹیرف میں 44 فیصد تک کمی کی گئی ہے۔

متعدد صوبوں نے بھی ای وی نیٹ ورک کے فروغ کے لیے اقدامات شروع کیے ہیں۔ پنجاب نے 2,000 چارجنگ اسٹیشنز اور 600 الیکٹرک بسوں کی تجویز دی ہے، جبکہ سندھ نے بڑے راستوں پر ہر 50 کلومیٹر کے فاصلے پر چارجنگ سہولیات فراہم کرنے کا ہدف رکھا ہے ،تاکہ بین شہروں سفر میں سہولت ہو۔

مزید برآں اسلام آباد میں حال ہی میں پاکستان کا تیز ترین 120 کلو واٹ ای وی چارجنگ اسٹیشن افتتاح پذیر ہوا ہے، جو ایک گھنٹے کے اندر گاڑیوں کو چارج کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے۔

الیکٹرک گاڑیوں میں عوامی دلچسپی مسلسل بڑھ رہی ہے، خاص طور پر دو اور تین پہیوں والی گاڑیوں جیسے ای بائیک اور رکشہ استعمال کرنے والوں میں، جبکہ نجی کاروں کا رجحان بھی انفرااسٹرکچر کی بہتری کے ساتھ بتدریج بڑھ رہا ہے۔

پرو رپورٹس کے مطابق ان اداروں کے درمیان تعاون ان ترقیاتی اقدامات کو مزید تیز کرے گا اور پاکستان کو ایک صاف، سبز اور مربوط توانائی کے مستقبل کی طرف لے جانے میں مدد دے گا۔

کاپی رائٹ بزنس ریکارڈر 2025