Business Recorder - World

زہریلی دھند نے بھارتی دارالحکومت کو لپیٹ میں لے لیا
بھارتی دارالحکومت نئی دہلی پیر کے روز زہریلی اور گھنی دھند میں لپٹا رہا جب ہوا میں آلودگی کی سطح عالمی ادارۂ صحت کی تجویز کردہ حد سے 16 گنا زیادہ ریکارڈ کی گئی۔ 3 کروڑ سے زائد آبادی والے اس میٹروپولیٹن علاقے کو دنیا کے آلودہ ترین شہروں میں شمار کیا جاتا ہے، جہاں ہر سال سردیوں کے موسم میں اسموگ آسمان کو ڈھانپ لیتی ہے۔

ماہرین کے مطابق سرد موسم میں ٹھنڈی ہوا آلودہ ذرات کو زمین کے قریب روک  دیتی ہے، جس سے فصلوں کی باقیات جلانے، صنعتی اخراج اور بھاری ٹریفک کے دھوئیں کا مہلک امتزاج بنتا ہے۔ رواں ہفتے دیوالی کے تہوار پر آتش بازی کے باعث آلودگی میں مزید اضافہ ہوا۔ بھارتی سپریم کورٹ نے رواں ماہ دیوالی کے موقع پر مکمل پابندی میں نرمی کرتے ہوئے کم دھواں خارج کرنے والے گرین پٹاخوں کی اجازت دی تھی، تاہم ماضی کی طرح اس بار بھی اس فیصلے پر عملدرآمد نہ ہو سکا۔

مانیٹرنگ ادارے آئی کیو ایئر کے مطابق شہر کے مختلف حصوں میں پی ایم 2.5 ذرات کی مقدار 248 مائیکروگرام فی مکعب میٹر تک پہنچ گئی — یہ انتہائی خطرناک سطح ہے کیونکہ یہ مائیکرو ذرات انسانی خون میں داخل ہو سکتے ہیں اور کینسر سمیت مختلف بیماریوں کا باعث بنتے ہیں۔

حکومت کے کمیشن برائے ایئر کوالٹی مینجمنٹ نے خبردار کیا ہے کہ آئندہ دنوں میں فضا کی کیفیت مزید خراب ہو سکتی ہے۔ کمیشن نے ڈیزل جنریٹرز کے استعمال میں کمی کے لیے بلا تعطل بجلی کی فراہمی یقینی بنانے اور دیگر ہنگامی اقدامات کی ہدایت دی ہے۔

نئی دہلی کی انتظامیہ نے فضائی آلودگی کم کرنے کے لیے پہلی بار کلاؤڈ سیڈنگ (مصنوعی بارش پیدا کرنے) کے تجربے کا بھی اعلان کیا ہے۔ وزیرِ ماحولیات منجندر سنگھ سرسا کے مطابق ہوائی پروازوں اور پائلٹ تربیت کے تمام مراحل مکمل کر لیے گئے ہیں۔

جریدے دی لینسٹ پلینیٹری ہیلتھ کی ایک تحقیق کے مطابق 2009 سے 2019 کے دوران بھارت میں 38 لاکھ اموات فضائی آلودگی سے منسلک تھیں، جبکہ اقوامِ متحدہ کے ادارہ برائے اطفال (یونیسف) نے خبردار کیا ہے کہ آلودہ فضا بچوں میں سانس کی شدید بیماریوں کے خطرات میں اضافہ کر رہی ہے۔