Business Recorder - Business & Finance

نیپرا کے فیصلوں سے متعلق غیر یقینی صورتحال، کے-الیکٹرک نے سالانہ اجلاس مؤخر کر دیا
کے-الیکٹرک لمیٹڈ  نے اپنی سالانہ جنرل میٹنگ (اے جی ایم) مؤخر کر دی ہے، جو 11 نومبر 2025 کو منعقد ہونا تھی۔ کمپنی نے یہ فیصلہ نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) میں جاری ٹیرف سے متعلق کارروائیوں کے باعث پیدا ہونے والی غیر یقینی صورتحال کے پیش نظر کیا ہے۔

پیر کے روز پاکستان اسٹاک ایکسچینج (پی ایس ایکس) کو جاری کردہ بیان میں کمپنی نے بتایا کہ بورڈ آف ڈائریکٹرز نے مالی سال 30 جون 2024 کو ختم ہونے والے سال کے سالانہ مالیاتی گوشوارے ستمبر میں منظور کر لیے تھے۔

تاہم کمپنی کے آڈیٹرز نے بین الاقوامی آڈٹنگ معیارات  کے تقاضوں کے مطابق حتمی آڈٹ رپورٹ جاری کرنے سے قبل نیپرا میں زیر التوا کارروائیوں کے ممکنہ مالی اثرات کے بارے میں انتظامیہ سے وضاحت طلب کی ہے۔

نیپرا نے وزارت توانائی، کے-الیکٹرک اور دیگر فریقین کی جانب سے دائر کردہ نظرِ ثانی اور دوبارہ غور کی درخواستوں پر سماعتیں کی ہیں، جن کا تعلق پیداواری، ترسیلی، تقسیمی اور بجلی کی فراہمی کے ٹیرف کے علاوہ رائٹ آف کلیم  سے بھی ہے۔

بیان میں کہا گیا کہ ان کارروائیوں کے فیصلے تاحال منتظر ہیں۔

کے-الیکٹرک کے مطابق ان غیر معمولی حالات اور اس بات کو مدِنظر رکھتے ہوئے کہ یہ صورتِ حال کمپنی کے کنٹرول سے باہر ہے، نیپرا کی کارروائیوں کے نتائج یا ان کے ممکنہ اثرات کا درست تخمینہ لگانا یا ان کا تعین کرنا ممکن نہیں۔

لہٰذا، کمپنی نے کہا کہ وہ اس وقت حتمی آڈٹ شدہ مالیاتی گوشوارے جاری کرنے سے قاصر ہے۔

نوٹس کے مطابق مالی سال 30 جون 2024 کو ختم ہونے والے سال کے سالانہ مالیاتی گوشواروں کی منظوری کے لیے 11 نومبر 2025 کو طے شدہ سالانہ جنرل میٹنگ مزید اطلاع تک مؤخر کر دی گئی ہے۔