Business Recorder - Editorials

تجدید کے بغیر لچک
بین الاقوامی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) کی منیجنگ ڈائریکٹر کرسٹالینا جارجیوا کا یہ دعویٰ کہ عالمی معیشت نے حالیہ برسوں میں غیر معمولی مشکلات کے باوجود قابل ذکر لچک (resilience) کا مظاہرہ کیا ہے، ایک پرآشوب دنیا میں امید کی ایک نایاب کرن فراہم کرتا ہے۔

حالیہ برسوں میں متواتر جھٹکوں کے باوجود کووِڈ-19 وبائی مرض سے لے کر، یوکرین اور غزہ کی جنگوں کی صورت میں حالیہ ہنگامہ آرائی، جن کے وسیع علاقائی اثرات ہیں، اور صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے تحفظ پسند تجارتی ایجنڈے کے نتائج تک، جس کی پہچان امریکہ کے تجارتی شراکت داروں پر بھاری محصولات (ٹیرف) عائد کرنا ہے  عالمی معیشت پھر بھی اپنے آپ کو بحال رکھنے میں کامیاب رہی ہے۔

اس میں کئی ترقی یافتہ معیشتوں خاص طور پر امریکہ  میں امیگریشن کی پالیسیوں کی سختی کو شامل کر لیں، جس نے لیبر مارکیٹوں کو دباؤ کا شکار کیا ہے، اور مصنوعی ذہانت (AI) کے خلل انگیز مگر انقلابی عروج کو، جو صنعتوں اور روزگار کے طریقوں کو از سر نو تشکیل دے رہا ہے، تو یہ بات واضح ہو جاتی ہے کہ دنیا غیر یقینی اور نامعلوم حالات سے گزر رہی ہے۔

اس کے باوجود تازہ ترین اعداد و شمار سے ظاہر ہوتا ہے کہ اگرچہ عالمی معیشت کی شرح نمو سست ہوئی ہے، لیکن مندی کی شدت توقع سے کم رہی  جو شاید عالمی معیشت کی مضبوطی کی بجائے غیر استحکام کے ساتھ ناہموار طریقے سے جینے کی صلاحیت کا مظہر ہے۔ اس محتاط لچک کو مدنظر رکھتے ہوئے، عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) نے جولائی میں 2025 کے لیے عالمی ترقی کے اندازے میں 0.2 فیصد پوائنٹس اضافہ کرتے ہوئے اسے تین فیصد اور 2026 کے لیے 0.1 فیصد پوائنٹس بڑھا کر 3.1 فیصد کر دیا، جبکہ مستقبل کے تخمینے بھی درمیانی مدت میں اسی سطح کے قریب نمو کی پیش گوئی کرتے ہیں۔

آئی ایم ایف کی منیجنگ ڈائریکٹر نے اس محتاط استحکام کی وجہ ”بہتر پالیسی کے بنیادی اصولوں“، بار بار کے جھٹکوں کے سامنے نجی شعبے کی موافقت اور ٹرمپ انتظامیہ کی جانب سے تعزیری محصولات عائد کرنے کے بعد بڑے ممالک کی جانب سے جوابی محصولاتی اقدامات  سے گریز میں دکھائی گئی تحمل کو قرار دیا ہے۔ امریکہ نے، اپنی طرف سے، کئی تجارتی شراکت داروں کے لیے محصولات (ٹیرف) میں کمی کرکے اپنے ابتدائی سخت گیر رویے کو نرم کیا، جس سے اوسط شرح اپریل میں 23 فیصد سے کم ہو کر موجودہ سطح یعنی 17.5 فیصد پر آ گئی ہے۔

تاہم تشویش کی بات یہ ہے کہ یہ عارضی سکون زیادہ دیرپا اور وسیع پیمانے پر ترقی میں تبدیل ہونے کی کوئی علامت نہیں دکھاتا، کیونکہ بنیادی کمزوریاں اب بھی عالمی معیشت کے امکانات پر سایہ ڈال رہی ہیں۔ جیسا کہ کرسٹالینا جورجیوا نے خبردار کیا، امریکی محصولات کا مکمل اثر “ابھی سامنے آنا باقی ہے جبکہ جغرافیائی سیاسی تناؤ، غیر مساوی رویوں کا پختہ ہونا، دنیا کے کئی حصوں میں گہری سماجی بے چینی اور اقتصادی عدم تحفظ اب بھی نمایاں ہیں۔ مجموعی طور پر یہ دباؤ ظاہر کرتے ہیں کہ عالمی معیشت کی حقیقی لچک ابھی مکمل طور پر پرکھی نہیں گئی ہے۔

ان خطرات میں سے کچھ پہلے ہی سامنے آنا شروع ہوگئے ہیں، جیسا کہ ٹرمپ انتظامیہ کے حالیہ محصولات کے دور میں دیکھا گیا، چینی برآمدات پر 100 فیصد اضافی محصول کے ساتھ ساتھ یکم نومبر سے ہائی ویلیو سافٹ ویئر پر نئی برآمدی پابندیاں نافذ ہو رہی ہیں۔

جیسا کہ توقع کی جارہی تھی، اس اقدام نے مالیاتی منڈیوں کو ہلا کر رکھ دیا ہے اور چین کے پراسیس شدہ ریئر ارتھ اور میگنیٹس پر انحصار کرنے والی کمپنیوں میں بے چینی پیدا کر دی ہے۔ یہ بات خاص طور پر اس حقیقت پر روشنی ڈالتی ہے کہ 2025 کے اوائل سے واشنگٹن کا کردار کس حد تک منتشر اور خلل ڈالنے والا رہا ہے۔ عالمی استحکام اور تعاون کو فروغ دینے والے ایک عالمی رہنما کے بجائے، اس کی محصولات کی پالیسیاں عالمی معیشتی نظام میں اتار چڑھاؤ کو بڑھانے اور اعتماد کو کمزور کرنے کا خطرہ پیدا کر رہی ہیں۔ اس کی پالیسیاں بظاہر طویل مدتی اقتصادی قیادت کے بجائے قلیل مدتی سیاسی مفادات سے متاثر دکھائی دیتی ہیں۔

جب کہ بڑی طاقتیں عالمی استحکام میں شراکت کرنے کے بجائے غیر یقینی صورتحال میں اضافہ کر رہی ہیں، زیادہ مضبوط اور جامع ترقی کی راہ پیچیدہ بنی ہوئی ہے۔ اس کے لیے ضروری ہے کہ باہمی تعاون کو فروغ دیا جائے اور تاخیر شدہ ساختی اصلاحات کو نافذ کیا جائے۔ معیشتوں کو مالیاتی گنجائش کو دوبارہ بنانا چاہیے، تجارتی بگاڑ کو دور کرنا چاہیے اور ایسی پالیسیوں پر عمل پیرا ہونا چاہیے جو پائیدار طریقے سے پیداواری صلاحیت کو بڑھائیں۔

جیسا کہ جورجیوا نے نشاندہی کی ہے، خطے کے ترجیحات مختلف ہو سکتی ہیں: ایشیا میں اندرونی تجارت اور مالیاتی انضمام کو بہتر بنانا، افریقہ میں کاروبار دوست اصلاحات اور براعظمی آزاد تجارتی ایجنڈے کو آگے بڑھانا، اور یورپ میں زیادہ مسابقتی اور مربوط واحد مارکیٹ کے ذریعے حرکیات کو دوبارہ زندہ کرنا۔ تاہم، بنیادی چیلنج مشترک ہے: ادارہ جاتی سست روی اور قلیل مدتی سوچ پر قابو پانا تاکہ استحکام، جدت اور طویل مدتی ترقی کو فروغ دیا جا سکے۔

کاپی رائٹ بزنس ریکارڈر 2025