Business Recorder - Business & Finance

اسٹیٹ بینک کی سالانہ رپورٹ 2024-25: مالی استحکام میں بہتری، عالمی اور ملکی خطرات کی نشاندہی
گورنر اسٹیٹ بینک کی سالانہ رپورٹ (جی اے آر) 2024-25 جو جمعہ کو جاری کی گئی کے مطابق مالی سال 25 میں پاکستان کے میکرو اکنامک حالات مضبوط ہوئے کیونکہ محتاط مانیٹری پالیسی اور مالی استحکام  نے مہنگائی میں نمایاں کمی کی اور استحکام بحال کیا تاہم مرکزی بینک نے خبردار کیا ہے کہ عالمی تجارتی تبدیلیوں، جیو پولیٹیکل کشیدگیوں اور ملک میں سیلاب کے خطرات مستقبل کے نقطہ نظر کے لیے خطرہ ہیں جو پائیدار ساختی اصلاحات کی ضرورت پر زور دیتے ہیں۔

گورنر کی سالانہ رپورٹ 2024-25 (جی اے آر) کے مطابق پاکستان کا مالیاتی نظام مستحکم رہا اور حقیقی جی ڈی پی کی شرح نمو میں معمولی اضافہ ہوا۔

گورنر کی سالانہ رپورٹ  اسٹیٹ بینک آف پاکستان  ایکٹ، 1956 (بشمول جنوری 2022 تک کی ترامیم) کی دفعہ 39 (1) کے تحت شائع کی جاتی ہے، جو اسٹیٹ بینک کے گورنر کو پابند کرتی ہے کہ وہ اسٹیٹ بینک کے مقاصد، مانیٹری پالیسی کے طریقہ کار، اور معیشت و مالیاتی نظام کی حالت کے بارے میں ایک سالانہ رپورٹ مجلس شوریٰ (پارلیمنٹ) کو پیش کریں۔“

رپورٹ کے مطابق مالی سال 2024 میں شروع ہونے والی مہنگائی میں کمی کا رجحان مالی سال 2025 کے دوران مزید نمایاں ہوگیا۔

رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ قومی کنزیومر پرائس انڈیکس (سی پی آئی) کی اوسط مہنگائی مالی سال 24 میں 23.4 فیصد اور مالی سال 23 میں 29.2 فیصد سے تیزی سے کم ہو کر مالی سال 25 میں 4.5 فیصد پر آ گئی۔

رپورٹ میں نشاندہی کی گئی کہ یہ کمی وسیع پیمانے پر تھی جس میں خوراک کی مہنگائی کا حصہ سب سے زیادہ تھا جس کی وجہ ملکی منڈی میں خوراک کی اشیاء کی بہتر دستیابی اور بین الاقوامی سطح پر خوراک کی قیمتوں میں کمی تھی۔

اسی دوران توانائی کی مہنگائی میں بھی خاطر خواہ کمی ہوئی جس سے فائدہ ہوا کیونکہ عالمی تیل کی کم قیمتوں کے اثرات کے تحت انتظام شدہ توانائی کے نرخ بھی کم کیے گئے۔

رپورٹ میں اس بات پر روشنی ڈالی گئی ہے کہ افراط زر کے بہتر ہوتے ہوئے نقطہ نظر کے جواب میں، مانیٹری پالیسی کمیٹی  نے جون 2024 سے جون 2025 کے درمیان پالیسی ریٹ میں مجموعی طور پر 1,100 بنیادی پوائنٹس کی کمی کی۔

تاہم رپورٹ میں یہ بات نوٹ کی گئی ہے کہ باقی ماندہ غیر یقینی صورتحال جن میں مالی سال 25 کی دوسری ششماہی  کے دوران بنیادی افراط زر کا برقرار رہنا، بدلتے ہوئے عالمی تجارتی ٹیرف، بڑھتی ہوئی جیو پولیٹیکل کشیدگیاں اور انتظامی طور پر مقرر کردہ توانائی کی قیمتوں میں اتار چڑھاؤ شامل ہیں کی وجہ سے مانیٹری پالیسی کمیٹی نے مالی سال 25 کی دوسری ششماہی میں مانیٹری نرمی کی رفتار کو کم کر دیا۔

اس متوازن موقف نے نجی شعبے کے قرضوں میں نمایاں توسیع کو آسان بنایا اور اقتصادی سرگرمیوں میں بتدریج بحالی کی حمایت کی، خاص طور پر مالی سال کے آخری حصے میں۔

رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ مالیاتی خسارہ کم ہو کر جی ڈی پی کے 5.4 فیصد کی چند سالوں کی کم ترین سطح پر آگیا اور بنیادی سرپلس  دوگنا سے بھی زیادہ ہو کر 2.4 فیصد ہو گیا جس سے مالی استحکام نے مانیٹری پالیسی کے موقف کی تکمیل کی اور مہنگائی کو کم کرنے میں مدد دی۔

بیرونی محاذ پر رپورٹ میں کہا گیا کہ کرنٹ اکاؤنٹ بیلنس  نے چودہ سالوں میں پہلی بار سرپلس ریکارڈ کیا۔

رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ کرنٹ اکاؤنٹ بیلنس  میں بچت، جو آئی ایم ایف کے توسیعی فنڈ سہولت پروگرام کے بعد مالیاتی آمدن میں اضافے کے ساتھ مل کر ہوئی نے اسٹیٹ بینک کو یہ موقع دیا کہ وہ انٹر بینک مارکیٹ سے کثیر زرمبادلہ کی خریداری کرے جس سے زرمبادلہ ذخائر مضبوط ہوئے اور زرمبادلہ کی مارکیٹ کا استحکام بہتر ہوا۔

مالی سال 25 کی گورنر کی سالانہ رپورٹ نے حکومت کے اقتصادی پالیسی کے مقاصد کی حمایت کے لیے اسٹیٹ بینک کی طرف سے اٹھائے گئے کئی اقدامات پر روشنی ڈالی ہے۔خاص طور پر، رپورٹ میں مختلف ایکسچینج کمپنی اصلاحات اور ورکروں کی ترسیلات کو بڑھانے کے لیے انتظامی اقدامات کو نمایاں کیا گیا جس میں بینکوں کے لیے ترغیبات میں اضافہ اور بیرونِ ملک پاکستانی برادری سے ہدف شدہ رابطہ کاری شامل ہ، اس کے علاوہ برآمد کنندگان، خاص طور پر آئی ٹی سیکٹر میں کو سہولت فراہم کرنے کے لیے اقدامات، جیسے ری انویسٹمنٹ اور جدت کاری کو فروغ دینے کے لیے بڑھائی گئی ریٹینشن حدیں بھی شامل ہیں۔

ڈیجیٹل ادائیگیوں کے منظر نامے میں بھی اہم پیش رفت ہوئی جو کیش لیس معیشت کو فروغ دینے کی جاری کوشش کا حصہ ہے۔ اسٹیٹ بینک نے ملک بھر میں ڈیجیٹل ادائیگی کی قبولیت کے حل کو لاگو کیا، اس کے ساتھ  حکومتی ادائیگیوں کو مزید ڈیجیٹائز کیا۔

رپورٹ میں نیشنل فنانشل انکلوژن اسٹریٹجی 2024-28 کے آغاز پر بھی بات کی گئی ہے جس کا مقصد 2028 تک مالیاتی شمولیت کو مزید بڑھا کر 75 فیصد تک لے جانا اور صنفی فرق کو 25 فیصد تک کم کرنا ہے۔

رپورٹ میں نوٹ کیا گیا ہے کہ مالی سال 25 میں مالیاتی شمولیت کو مزید فروغ دینے کے لیے جو اقدامات کیے گئے ان میں نیشنل فنانشل ایجوکیشن روڈ میپ 2025-29، بینکنگ آن ایکویلیٹی پالیسی کا مسلسل نفاذ، اور اسلامی بینکاری، زراعت، اور ایس ایم ای (چھوٹے اور درمیانے درجے کے کاروباری اداروں) کی مالی معاونت کے لیے خصوصی اقدامات شامل ہیں۔

حالیہ اصلاحات جیسے کہ ٹیکسیشن اور کسٹمز ٹیرف کی اصلاحات، زرعی اجناس کی مارکیٹ کی ڈی ریگولیشن اور غیر ہدف شدہ سبسڈیوں کا بتدریج خاتمے کو تسلیم کرتے ہوئے رپورٹ نے قیمتوں اور مالیاتی استحکام کو برقرار رکھنے کے لیے ساختی اور گورننس اصلاحات کے مستحکم نفاذ کی ضرورت پر زور دیا ہے۔

رپورٹ میں 2025 میں عالمی ٹیرف پالیسی میں تبدیلیوں اور ملکی سیلاب کے اثرات سے پیدا ہونے والے چیلنجز کی طرف اشارہ کرتے ہوئے یقین دہانی کرائی گئی کہ اسٹیٹ بینک “چوکسی سے حالات پر نظر رکھے ہوئے ہے، بڑھتے ہوئے خطرات کو قریب سے مانیٹر کر رہا ہے اور انہیں اپنی پالیسی فیصلوں میں شامل کر رہا ہے تاکہ قیمتوں اور مالی استحکام کی حفاظت کی جا سکے، جو پائیدار اقتصادی نمو کے حصول کے لیے ناگزیر ہیں۔

مالی سال 25 کی گورنر کی سالانہ رپورٹ نے  عالمی ٹیرف پالیسی میں تبدیلیوں اور ملکی سیلاب سے پیدا ہونے والے چیلنجز کی طرف اشارہ کرتے ہوئے یقین دلایا ہے کہ اسٹیٹ بینک چوکس ہے، ابھرتے ہوئے خطرات کی قریب سے نگرانی کر رہا ہے اور انہیں اپنی پالیسی فیصلوں میں شامل کر رہا ہے تاکہ قیمتوں اور مالیاتی استحکام کی حفاظت کو یقینی بنایا جا سکے جو دونوں پائیدار اقتصادی ترقی کے حصول کے لیے ضروری ہیں۔