Business Recorder - Markets - Energy

ٹرمپ، پوٹن ملاقات کی خبروں پر خام تیل کی قیمتوں میں کمی ، ہفتہ وار گراوٹ کی جانب گامزن
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور روسی صدر ولادیمیر پوٹن کے یوکرین جنگ کے خاتمے پر بات چیت کیلئے ہنگری میں ملاقات پر اتفاق کرنے کے بعد خام تیل کی قیمتوں میں جمعہ کی ابتدائی تجارت میں کمی واقع ہوئی اور یہ ہفتہ وار گراوٹ کی جانب گامزن ہیں۔

برینٹ کروڈ فیوچرز 8 سینٹ یا 0.13 فیصد کی کمی سے  60.98 ڈالر فی بیرل پر آگئے جبکہ امریکی ویسٹ ٹیکساس انٹرمیڈیٹ فیوچرز 9 سینٹ یا 0.16 فیصد کم ہو کر 57.37 ڈالر فی بیرل پر پہنچ گئے۔

ہفتہ وار بنیاد پر دونوں بینچ مارک تقریباً 3 فیصد کم رہے جس کی ایک بڑی وجہ بین الاقوامی توانائی ایجنسی  کی 2026 میں تیل کی فراہمی میں اضافے اور ممکنہ سپلائی گلٹ  کی پیش گوئی ہے۔

جمعرات کو امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور روسی صدر ولادیمیر پوٹن نے یوکرین میں جاری جنگ پر ایک اور سربراہی ملاقات کرنے پر اتفاق کیا، یہ ایک غیر متوقع پیش رفت تھی جو اس وقت سامنے آئی جب ماسکو کو کیف کے لیے ممکنہ امریکی فوجی امداد میں اضافے کا خدشہ لاحق تھا۔ یہ ملاقات آئندہ دو ہفتوں میں بوداپیسٹ میں ہونے کا امکان ہے۔

یہ پیشرفت اس وقت ہوئی جب یوکرین کے صدر جمعہ کو وائٹ ہاؤس کا دورہ کرنے والے تھے تاکہ مزید فوجی امداد، بشمول امریکی ساختہ طویل فاصلے تک مار کرنے والے ٹوماہاک  میزائلوں کی فراہمی کے لیے زور دیا جاسکے جبکہ واشنگٹن نے بھارت اور چین پر دباؤ بڑھایا کہ وہ روسی تیل کی خریداری بند کریں۔

اے این زیڈ کے تجزیہ کار ڈینیئل ہائنس نے اپنے نوٹ میں کہا کہ تیل کی فراہمی میں ممکنہ کمی کے خدشات اس وقت کم ہوگئے جب یہ اعلان کیا گیا کہ صدر ٹرمپ یوکرین جنگ کے خاتمے پر بات چیت کے لیے صدر پوٹن سے ملاقات کریں گے۔

قیمتوں پر دباؤ ڈالنے والا ایک اور عنصر امریکی انرجی انفارمیشن ایڈمنسٹریشن کی جمعرات کو جاری کردہ رپورٹ تھی جس کے مطابق گزشتہ ہفتے امریکی خام تیل کے ذخائر میں 35 لاکھ بیرل کا اضافہ ہوا جس سے مجموعی ذخائر 423.8 ملین بیرل تک پہنچ گئے۔ یہ اضافہ رائٹرز کے سروے میں ماہرین کی 2.88 لاکھ بیرل اضافے کی توقعات سے کہیں زیادہ تھا۔

خام تیل کے ذخائر میں توقع سے زیادہ اضافہ بنیادی طور پر ریفائنریوں کی کم سرگرمی کے باعث ہوا کیونکہ وہ موسمِ خزاں کی مرمت اور دیکھ بھال کے مرحلے میں داخل ہو رہی ہیں۔

اعداد و شمار سے یہ بھی ظاہر ہوا کہ امریکی تیل کی پیداوار بڑھ کر 13.636 ملین بیرل یومیہ تک پہنچ گئی جو اب تک کی بلند ترین سطح ہے۔

گزشتہ سیشن میں برینٹ  کی قیمت 1.37 فیصد کمی کے ساتھ بند ہوئی جبکہ امریکی ڈبلیو ٹی آئی  1.39 فیصد نیچے بند ہوا ، دونوں قیمتیں 5 مئی کے بعد اپنی نچلی ترین سطح پر پہنچ گئیں۔