Business Recorder - Pakistan

جی-24 اجلاس، پاکستان ڈالر پر انحصار کم کرنے اور مقامی کرنسیوں میں تجارت بڑھانے کیلئے پرعزم ہے، اسٹیٹ بینک
پاکستان اپنی بین الاقوامی تجارت کے تصفیہ جاتی نظام کو متنوع بنانے اور مقامی کرنسیوں کے استعمال کو فروغ دینے کے لیے سرگرمی سے کام کر رہا ہے۔

یہ بات جی-24 کے سیکنڈ وائس چیئر اور اسٹیٹ بینک آف پاکستان (ایس بی پی) کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر محمد علی ملک نے کہی۔

آئی ایم ایف اور ورلڈ بینک کے سالانہ اجلاسوں کے موقع پر جی-24 کی پریس بریفنگ سے خطاب کرتے ہوئے محمد علی ملک نے کہا کہ پاکستان نے پہلے ہی چین کے مرکزی بینک پیپلز بینک آف چائنا  کے ساتھ مقامی کرنسیوں میں تجارت کو فروغ دینے اور ڈالر پر انحصار میں بتدریج کمی لانے کے لیے کرنسی سویپ معاہدے پر دستخط کر لیے ہیں۔

انہوں نے کہا، “پاکستان کے نقطۂ نظر سے، ہم اس سمت میں بھرپور کوشش کر رہے ہیں کہ کچھ تجارت مقامی کرنسیوں میں طے کی جائے۔ ہم نے چین کے مرکزی بینک کے ساتھ کرنسی سویپ معاہدہ کیا ہے، جس کا ایک مقصد مقامی کرنسیوں میں منتقلی کے عمل کو سہل بنانا ہے۔ ہم اس معاملے میں خاصے پُرعزم ہیں اور بتدریج تجارت کے تنوع پر کام کر رہے ہیں۔

محمد علی ملک نے اس بات پر زور دیا کہ اسٹیٹ بینک کا مقصد کاروباروں کے لیے ایسا سازگار ماحول پیدا کرنا ہے جس میں وہ اپنی تجارت کے لیے کرنسی کے انتخاب میں خود مختار ہوں، تاکہ درآمدکنندگان اور برآمدکنندگان تجارتی طور پر موزوں سمجھتے ہوئے مقامی یا متبادل کرنسیوں میں لین دین کر سکیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ ہمارا مقصد صرف تنوع لانا ہے۔ کرنسی کے انتخاب کا اختیار تاجروں، درآمدکنندگان اور برآمدکنندگان کے پاس ہونا چاہیے۔ اسٹیٹ بینک کی حیثیت سے ہم ایسا ماحول فراہم کرنا چاہتے ہیں جہاں کاروباری ادارے اپنی تجارت کو مقامی کرنسی میں طے کرنے کا فیصلہ تجارتی بنیادوں پر کر سکیں۔ ہم اس کے حامی ہیں اور صنعت کے ساتھ قریبی تعاون میں کام کر رہے ہیں۔

کاپی رائٹ بزنس ریکارڈر، 2025