Business Recorder - News

پاکستان کا اسٹارٹ اپ ایکو سسٹم : کم سرمایہ کاری کے باوجود مضبوط پیش رفت
پاکستان کے اسٹارٹ اپ ایکو سسٹم نے 2025 کی تیسری سہ ماہی کا آغاز مثبت انداز میں کیا، تاہم انویسٹ ٹو انوویٹ کی تازہ رپورٹ نے ایک ملی جلی تصویر پیش کی ہے۔ اعداد و شمار کے مطابق کل ظاہر شدہ سرمایہ کاری 15.2 ملین ڈالر رہی، جو گزشتہ سہ ماہی کے 58 ملین ڈالر کے مقابلے میں نمایاں کمی ہے۔

بظاہر یہ کمی مایوس کن دکھائی دیتی ہے، مگر تجزیہ ظاہر کرتا ہے کہ یہ بازار کی پختگی کی علامت ہے، اب سرمایہ کاری چند بڑے منصوبوں کے بجائے مختلف شعبوں اور نئی مالیاتی اسکیموں میں تقسیم ہو رہی ہے۔

اس سہ ماہی میں کل نو معاہدے طے پائے، جن میں سے چھ کی تفصیلات سامنے آئیں جبکہ تین غیر ظاہر رہیں، یہ 2024 کے آخر کے بعد سے سب سے زیادہ متحرک مدت رہی۔

ٹرکر نے 10 ملین ڈالر کی مخلوط سرمایہ کاری سے قیادت کی،اس کے بعد بس کرو نے 2 ملین ڈالر حاصل کیے۔ مائیکو، میٹرک اور اسکالر بی جیسے اسٹارٹ اپس نے بھی ویب تھری، مالیاتی ٹیکنالوجی  اور تعلیمی ٹیکنالوجی کے شعبوں میں سرمایہ حاصل کیا۔

یہاں تک کہ ایک چھوٹے برانڈ پختون وارڈروب نے بھی سرمایہ کاری حاصل کی، جو اس بات کی علامت ہے کہ فنڈنگ اب زیادہ متنوع تجارت تک پہنچ رہی ہے۔

یہ رجحان ظاہر کرتا ہے کہ سرمایہ کار اب صرف لاجسٹکس یا مالیاتی ٹیکنالوجی تک محدود نہیں بلکہ فیشن، تعلیم اور نئی ٹیکنالوجیز میں بھی دلچسپی لے رہے ہیں۔

اگرچہ مجموعی سرمایہ کاری کم رہی، لیکن زیادہ تعداد میں کمپنیوں کو سرمایہ ملنا  صحت مند علامت ہے۔

ایک نمایاں تبدیلی مخلوط مالیاتی ماڈلز کی ہے۔ اس سہ ماہی میں چھ میں سے چار معاہدوں میں ایکوئٹی، قرض اور تبدیل شدہ نوٹس کا امتزاج استعمال ہوا۔ ماہرین کے مطابق  یہ ایک سمجھدار حکمتِ عملی ہے جو سرمایہ کاروں اور بانیوں دونوں کے لیے خطرات کم کرتی ہے۔

خواتین کی شمولیت میں بھی بتدریج بہتری دیکھی گئی۔ اگرچہ مردوں کے زیرِ قیادت اسٹارٹ اپس نے تقریباً 78 فیصد سرمایہ حاصل کیا، تاہم بس کرو اور میٹرک جیسے خواتین کی زیرِ قیادت منصوبوں نے مجموعی طور پر 3.3 ملین ڈالر جمع کیے، جو ایک مثبت پیش رفت ہے۔

رپورٹ کے مطابق انتظامی کمزوریاں اب بھی موجود ہیں۔ بڑی سرمایہ کاری اب بھی زیادہ تر غیر ملکی فنڈز جیسے فائیو ہنڈریڈ گلوبل، کارٹوگرافی کیپیٹل اور یانگو وینچرز سے آ رہی ہے، جبکہ مقامی سرمایہ کار صرف ابتدائی مراحل میں سرگرم ہیں۔ اس وجہ سے اسٹارٹ اپس کو ابتدائی مرحلے سے ترقیاتی مرحلے تک پہنچنے میں مشکلات کا سامنا ہے۔

اگرچہ فنڈنگ کی رقم کم رہی، لیکن سرمایہ کاری کا سمجھداری سے اور وسیع پیمانے پر استعمال  مثبت تبدیلی ہے۔ یہ وہ اشارہ ہے جو کسی پختہ کاروباری نظام میں دیکھا جاتا ہے، زیادہ کھلاڑی، زیادہ مالیاتی ذرائع اور زیادہ لچک۔

ماہرین کے مطابق اگر مخلوط فنانسنگ میں اضافہ اور ریگولیٹری نظام میں وضاحت پیدا ہوتی رہی تو پاکستان کا اسٹارٹ اپ منظرنامہ مستقبل میں زیادہ مستحکم اور پائیدار ہو سکتا ہے۔

سال کی آخری سہ ماہی میں اصل سوال یہ ہے کہ کیا یہ وسیع بنیاد مستقبل میں  مستحکم ترقی میں بدل سکے گی۔ بظاہر اعداد کمزور دکھائی دیتے ہیں، مگر اصل کہانی خاموش مگر مضبوط پیش رفت کی ہے جو طویل مدت میں زیادہ اہم ثابت ہو سکتی ہے۔