Business Recorder - Pakistan

وزیرِاعظم شہباز شریف کا آئی ایم ایف اسٹاف لیول معاہدے کا خیرمقدم
وزیراعظم شہباز شریف نے پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان اسٹاف لیول معاہدے پر اطمینان کا اظہار کیا ہے۔

وزیراعظم کے دفتر (پی ایم او) کی جانب سے جاری کردہ بیان میں وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ یہ معاہدہ پاکستان کے میکرو اکنامک اشاریوں میں بہتری کی عکاسی کرتا ہے اور ملک کی تیزی سے بہتر ہوتی اقتصادی صورتحال پر آئی ایم ایف کے اعتماد کو ظاہر کرتا ہے۔

پاکستانی حکام اور بین الاقوامی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف)  کے درمیان پاکستان کے 37 ماہ کے ایکسٹنڈڈ فنڈ سہولت (ای ایف ایف) کے تحت دوسری جائزہ رپورٹ اور  28 ماہ کے ریسیلنس سبسٹنیبلیٹی فنڈ (آر ایس ایف) کے تحت پہلی جائزہ رپورٹ پر اسٹاف لیول معاہدہ طے پایا ہے ۔

آئی ایم ایف کی جانب سے بدھ کو جاری کردہ بیان کے مطابق اسٹاف سطح کا معاہدہ آئی ایم ایف کے ایگزیکٹو بورڈ کی منظوری سے مشروط ہے۔ منظوری کے بعد پاکستان کو ای ایف ایف کے تحت تقریباً 1.0 ارب ڈالر (760 ملین ایس ڈی آر) اور آر ایس ایف کے تحت تقریباً 200 ملین ڈالر (154 ملین ایس ڈی آر) تک ملیں گے جس سے دونوں پروگراموں کے تحت کل ادائیگیاں تقریباً 3.3 ارب ڈالر تک پہنچ جائیں گی۔

اپنے بیان میں وزیرِ اعظم نے وزیرِ خزانہ محمد اورنگزیب، وزیرِ مملکت برائے خزانہ، سیکرٹری خزانہ اور ان کی پوری ٹیم کی کارکردگی کی تعریف کی جس کی بدولت آئی ایم ایف کے ساتھ معاہدہ کامیابی سے طے پایا۔

وزیرِ اعظم نے کہا کہ معیشت صحیح سمت میں گامزن اور حکومت پاکستان کی ترقی و خوشحالی کے لیے تمام ضروری اقدامات کرے گی۔