Business Recorder - Pakistan

بھارتی فوج اپنے جھوٹ اور غیر ذمہ دارانہ بیانات کی وجہ سے مذاق کا نشانہ بن گئی ہے، آئی ایس پی آر
پاک  فوج نے بدھ کو کہا ہے کہ بھارتی فوج اپنی قیادت کے غیر ذمہ دارانہ بیانات کے بعد مذاق کا شکار بن گئی ہے۔

بدھ کو جاری کردہ ایک پریس ریلیز میں انٹر سروسز پبلک ریلیشنز (آئی ایس پی آر) نے گہری تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ مارکۂ حق کے5 ماہ بعد بہار اور مغربی بنگال میں انتخابات کے موقع پر بھارتی فوجی قیادت وہی من گھڑت اور اشتعال انگیز پروپیگنڈا دہرا رہی ہے جو وہ ہر بھارتی ریاستی انتخابات سے قبل دوہرایا کرتی ہے۔

آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ ایک جوہری قوت کی فوجی قیادت کا سیاسی دباؤ میں غیرذمہ دارانہ بیانات دینا افسوسناک ہے۔

ان بیانات نے بھارتی عوام اور بین الاقوامی برادری کے سامنے بھارتی عسکری مشین کو مزاح کا نشانہ بنا دیا ہے۔

واضح رہے کہ  بھارتی فوج کے ڈائریکٹر جنرل ملٹری آپریشنز (ڈی جی ایم او) لیفٹیننٹ جنرل راجیو گھائی نے دعویٰ کیا تھا کہ بھارتی بحریہ آپریشن سندور کے دوران مکمل طور پر تیار تھی۔

آئی ایس پی آر نے مزید کہا کہ کوئی بھی پیشہ ور فوجی جانتا ہے کہ غیر ضروری دھمکی آمیز بیانات اور بلاوجہ جارحیت کی باتیں ہیومیلیٹری ازم  کے سلسلے کا آغاز کر سکتی ہیں جو جنوبی ایشیا کے امن و استحکام کے لیے سنگین نتائج لا سکتے ہیں۔

بھارت کی فوجی پریس ریلیز میں تضادات اتنے واضح ہیں کہ ان کا جواب دینا بھی غیر ضروری ہے۔

فوج کے میڈیا ونگ نے کہا کہ  بھارتی قیادت تاریخ کو اپنی من پسند شکل دینے کی کوشش کر رہی ہے۔ بے بنیاد فلمی مناظر ترتیب دے رہی ہے۔ بھارت یہ قبول کرنے سے قاصر دکھائی دیتا ہے کہ معرکہ حق میں اسے فیصلہ کن شکست ہوئی اور اس کی غلط بیانی بے نقاب ہوئی ہے۔

پاک فوج کے ترجمان نے کہا کہ دنیا نے بھارت کو سرحد پار دہشت گردی کا حقیقی چہرہ اور علاقائی عدم استحکام کا مرکز تسلیم کرنا شروع کر دیا ہے جو مہم جوئی اور غلبہ پسند پالیسیوں پر اڑان بھر رہا ہے اور جس کا نقصان اس کے اپنے عوام اور ہمسایہ ممالک دونوں کو پہنچ رہا ہے۔

پاکستانی فوج نے عہد کیا ہےکہ بھارتی فریق کی طرف سے جارحیت کے ہر عمل کا تیز، پُرعزم اور شدید جواب دیا جائے گا جسے آنے والی نسلیں  یاد رکھیں گی۔