Business Recorder - Opinion

بڑھتا ہوا تجارتی خسارہ
پاکستان بیورو آف اسٹیٹِسٹکس (پی بی ایس) کی جانب سے مالی سال 26-2025 کی پہلی سہ ماہی کی غیر ملکی تجارت سے متعلق حالیہ رپورٹ میں چند تشویشناک اشارے سامنے آئے ہیں۔ تجارتی خسارے میں نمایاں اضافہ ہوا ہے۔ مالی سال 25-2024 کی پہلی سہ ماہی میں خسارہ 7 ارب ڈالر تھا، جو 26-2025 کی اسی مدت میں تقریباً 33 فیصد بڑھ گیا ہے۔ ماہانہ بنیاد پر اعداد و شمار ظاہر کرتے ہیں کہ 25-2024 کے مقابلے میں خسارہ بتدریج بڑھ گیا ہے، جولائی میں 17.7 فیصد، اگست میں 32.7 فیصد اور ستمبر 2025 میں 45.8 فیصد زیادہ رہا۔

مجموعی طور پر  26-2025 کی پہلی سہ ماہی میں تجارتی خسارہ 9.4 ارب ڈالر تک پہنچ گیا ہے۔ اگر یہی رجحان برقرار رہا تو رواں مالی سال کے اختتام تک مال کی تجارت میں سالانہ خسارہ 36 ارب ڈالر سے تجاوز کرسکتا ہے، جو 25-2024 کے مقابلے میں تقریباً 9.7 ارب ڈالر زیادہ ہوگا۔

یہ سمجھنا ضروری ہے کہ حالیہ تباہ کن سیلابوں کے اثرات ابھی تک تجارتی توازن میں پوری طرح ظاہر نہیں ہوئے۔ امکان ہے کہ گندم اور کپاس کی درآمدات میں اضافہ کرنا پڑے گا، جبکہ چاول کی برآمدات میں نمایاں کمی آئے گی۔ کپاس کی کم دستیابی کے باعث ٹیکسٹائل برآمدات بھی متاثر ہوسکتی ہیں۔ مجموعی طور پر، سیلابوں کا تجارتی خسارے پر اثر مزید 5 ارب ڈالر تک اضافے کی صورت میں سامنے آ سکتا ہے۔

گزشتہ تین ماہ کی پیش رفتیں آئی ایم ایف پروگرام کی توقعات کے برعکس ہیں۔ پروگرام میں ادائیگیوں کے توازن کی پیش گوئی 26.6 ارب ڈالر کے تجارتی خسارے کی بنیاد پر کی گئی تھی، جو 25-2024 کے مقابلے میں محض 0.3 ارب ڈالر کا معمولی اضافہ ظاہر کرتی ہے۔

بدقسمتی سے، صرف پہلی سہ ماہی میں ہی خسارہ گزشتہ سال کے مقابلے میں 2.4 ارب ڈالر بڑھ چکا ہے۔ اگر سیلابوں کے اثرات کو شامل کیا جائے تو امکان ہے کہ 26-2025 کے اختتام تک تجارتی خسارہ 35 ارب ڈالر کے قریب پہنچ جائے۔ یہ تخمینہ آئی ایم ایف کے پاکستان کے لیے طے کردہ بیرونی مالیاتی منصوبوں سے واضح انحراف ظاہر کرے گا۔

یہ دیکھنا بھی ضروری ہے کہ پہلی سہ ماہی میں کن اشیا کی درآمدات تیزی سے بڑھی ہیں۔ دستیاب تفصیلی اعداد و شمار کے مطابق جولائی اور اگست میں پام آئل کی درآمدات 29 فیصد، مشینری 23 فیصد، ٹرانسپورٹ سیکٹر 98 فیصد اور دھاتوں کی درآمدات 18 فیصد بڑھیں۔ ابھی تک گندم درآمد نہیں کی گئی جبکہ کپاس کی درآمد 256 ملین ڈالر تک محدود رہی۔

برآمدات کے محاذ پر  چاول کی برآمدات میں پہلے ہی 32 فیصد کمی دیکھی گئی ہے، اگرچہ ٹیکسٹائل برآمدات میں تقریباً 10 فیصد اضافہ اس کمی کو کسی حد تک متوازن کر رہا ہے۔

اب بنیادی سوال یہ ہے کہ  تجارتی خسارے میں یہ بگاڑ دیکھتے ہوئے آئندہ تین سہ ماہیوں میں کن اقدامات کی ضرورت ہے تاکہ زرمبادلہ کے ذخائر پر بڑھتے دباؤ کو روکا جا سکے۔

امکان ہے کہ پاکستان میں موجود آئی ایم ایف مشن کی توجہ بھی انہی تجارتی رجحانات پر مرکوز ہو۔ پروگرام کے مطابق  26-2025 میں مال کی تجارت کا خسارہ 26.6 ارب ڈالر رہنے کی توقع ہے، یعنی اوسط سہ ماہی خسارہ 6.7 ارب ڈالر۔ لیکن اب یہ خسارہ پہلی سہ ماہی میں ہی 9.4 ارب ڈالر تک پہنچ چکا ہے، جس سے ظاہر ہوتا ہے کہ آئندہ سہ ماہیوں میں مؤثر پالیسی اقدامات ناگزیر ہیں تاکہ آئی ایم ایف کے تخمینے سے انحراف محدود رکھا جا سکے۔

پہلا مسئلہ شرحِ مبادلہ سے متعلق ہے۔ جون 2024 سے اب تک شرحِ مبادلہ میں غیر معمولی استحکام رہا ہے، جو ادائیگیوں کے توازن میں اضافے اور آئی ایم ایف کے تعاون کا نتیجہ تھا۔ تاہم اب بڑے تجارتی خسارے کے باعث موجودہ کھاتہ دوبارہ منفی سمت میں جا سکتا ہے، جس کا انحصار ترسیلاتِ زر میں اضافے پر ہوگا۔

26-2025 کی ابتدائی دو ماہ میں ترسیلاتِ زر کی شرح نمو محض 7 فیصد رہی، جس سے صرف 0.4 ارب ڈالر کا اضافہ ہوا۔ اگر یہی رجحان برقرار رہا تو جاری کھاتے کے خسارے کو قابو میں رکھنے کے لیے سخت اقدامات کی ضرورت ہوگی۔

آئی ایم ایف کے اندازے کے مطابق روپے کی قدر میں تقریباً 11 فیصد کمی متوقع ہے، جو اس صورت میں بھی درکار ہے جب موجودہ کھاتے کے خسارے میں صرف 3.6 ارب ڈالر کا معمولی اضافہ فرض کیا گیا ہے۔

درآمدات خصوصاً مشینری کی درآمدات کو محدود رکھنے کے لیے 11 فیصد کی نسبتاً بلند شرحِ سود برقرار رکھنا ہوگی۔ ساتھ ہی برآمدات میں اضافہ کرنے کے لیے ٹیکس مراعات اور دیگر سہولتوں پر عمل درآمد بھی ضروری ہوگا۔

مجموعی طور پر  مالی سال 25-2024 استحکام اور اصلاحات کا سال رہا، جس میں آئی ایم ایف پروگرام کے تحت موجودہ کھاتہ سرپلس میں تبدیل ہوا اور زرمبادلہ کے ذخائر تین ماہ کی درآمدی ضرورت کے برابر تک پہنچ گئے۔ روپے کی قدر میں استحکام اور دیگر عوامل کی بدولت مہنگائی کی شرح کم ہو کر صرف 4.5 فیصد تک محدود ہوگئی۔

مالی سال 26-2025 کا منظرنامہ زیادہ حوصلہ افزا دکھائی نہیں دیتا۔ جیسا کہ اوپر بیان کیا گیا ہے کہ  مال کی تجارت میں خسارے میں نمایاں اضافے کا امکان ہے جو ادائیگیوں کے توازن میں موجودہ کھاتے کو دوبارہ نمایاں منفی سطح پر لے جا سکتا ہے، خصوصاً سیلابوں کے اثرات کے باعث۔

روپیہ اپنی قدر میں کمی کی طرف جا سکتا ہے، اور/یا درآمدات پر دوبارہ سخت انتظامی پابندیاں عائد کی جا سکتی ہیں۔

اب توجہ اس بات پر ہے کہ آئی ایم ایف پروگرام کے دوسرے جائزے کے نتائج کب سامنے آتے ہیں، اور حالیہ معاشی حالات کو مدنظر رکھتے ہوئے آئی ایم ایف ادائیگیوں کے توازن اور بیرونی مالیاتی تخمینوں میں کس حد تک رد و بدل کرتا ہے۔

کاپی رائٹ: بزنس ریکارڈر، 2025