Business Recorder - Business & Finance

بینکنگ قیادت کی اعلیٰ سعودی تجارتی وفد سے ملاقات ، معاہدوں پر دستخط
پاکستان بینکس ایسوسی ایشن (پی بی اے) نے اسپیشل انویسٹمنٹ فیسی لی ٹیشن کونسل (ایس آئی ایف سی ) کے تعاون سے اعلیٰ سعودی  تجارتی وفد کا خیرمقدم کیا۔ یہ وفد چیئرمین سعودی پاکستان جوائنٹ بزنس کونسل (ایس پی جے بی سی) شہزادہ منصور بن محمد آل سعود کی قیادت میں پاکستان پہنچا۔

یہ دورہ 7 سے 11 اکتوبر 2025 تک جاری رہا، جس کا مقصد پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان تجارتی و سرمایہ کاری تعاون کو مضبوط بنانا تھا، تاکہ دونوں ممالک کی طویل المدتی اقتصادی شراکت اور مشترکہ ترقیاتی وژن کو آگے بڑھایا جا سکے۔

وفد میں سرمایہ کاری، مالی خدمات، توانائی، تعمیرات، زراعت، لائیوسٹاک، رئیل اسٹیٹ، مہمان نوازی اور فوڈ سکیورٹی سمیت متعدد شعبوں کے نمایاں سعودی سرمایہ کار اور کاروباری رہنما شامل تھے۔

لاہور میں منعقدہ اجلاس میں پاکستانی بینکنگ قیادت، صنعت کاروں اور سرمایہ کاروں نے سعودی وفد سے ملاقاتیں کیں اور زراعت، آئی ٹی، تعلیم، سیاحت اور مصنوعی ذہانت کے شعبوں میں مشترکہ مواقع پر گفتگو کی۔ تعلیم اور آئی ٹی کے میدان میں دو مفاہمتی یادداشتوں (ایم او یو ایس) پر دستخط بھی کیے گئے۔

اجلاس میں اس بات پر زور دیا گیا کہ پاکستان کا بینکنگ سیکٹر ملکی معیشت کی مضبوطی میں مرکزی کردار ادا کر رہا ہے، جو سالانہ 6 ارب ڈالر سے زائد ٹیکس ادا کرتا ہے۔ ڈیجیٹل لین دین میں بھی نمایاں اضافہ ہوا ہے، حالیہ سہ ماہی میں 164 کھرب روپے کی 2.41 ارب ٹرانزیکشنز ریکارڈ کی گئیں۔

آخر میں فریقین نے سعودی سرمایہ کاری کے فروغ اور پاک سعودی  معاشی تعلقات کے نئے دور کے آغاز کے عزم کا اعادہ کیا۔